تازہ ترین

گول میں گزشتہ شام سے برف باری ،میدانی علاقوںمیں بارشیں | مہور گول روڈ دوروز بعدپھر مسدود، ملحقہ علاقہ جات کی سڑکیں بھی ہوئی منقطع

تاریخ    23 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


زاہد بشیر
گول//گول وملحقہ جات میں گزشتہ روز سے برف باری و میدانی علاقوںمیں بارشوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جس وجہ سے جہاں بجلی سپلائی متاثر ہوئی ہے وہیں ملحقہ جات سڑکیں بھی ٹریفک کے لئے بند ہو گئیں ۔ وہیں اس دوران گول مہور روڈ پھر سے برف باری کی وجہ سے مسدود ہو کر رہ گیا جس وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوںکا سامنا کرنا پڑا۔ گول میں قریباً ایک فٹ برف پڑ ی ہے جبکہ دیگر بالائی علاقوں میں اس سے زیادہ بر ف جمع ہوئی ہے ۔ وہیں سنگلدان ، داڑم ، اندھ وغیرہ علاقوں میں گزشتہ روز سے ہی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ جہاں ایک طرف سے ہفتہ وار لاک کی وجہ سے لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایات جاری ہوئی تھی وہیں برف باری کی وجہ سے بھی لوگ گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ برف باری کی وجہ سے گول مہور روڈ ٹریفک کے لئے بند ہو گیا ہے وہیں دیگر لنک روڈوں پر بھی برف جمع ہوئی ہے جس وجہ سے کافی زیادہ پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کو بریک لگ گئی ہے ۔ اس دوران آج صبح سے ہی کئی علاقوںمیں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی وہیں دوپہر کے بعد گول میںبجلی گل ہو گئی ہے ۔