تازہ ترین

رام بن میں 787 ٹیکے لگائے گئے، 4155 نمونے جمع | کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر26ہزارروپے کا جرمانہ وصول

تاریخ    23 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
رام بن//ضلع امیونائزیشن آفیسر رام بن ڈاکٹر سریش کے مطابق محکمہ صحت نے ہفتہ کو ضلع میں 15-17 سال کی عمر کے 305 بچوں سمیت 787 لوگوں کو کووڈ ویکسین کی خوراکیں دیں۔پورے ضلع رام بن میں کووڈ پروٹوکول کو نافذ کرنے کے لیے انفورسمنٹ ٹیموں نے چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر جرمانہ عائد کیا۔انفورسمنٹ ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ کار میں معائنہ کے دوران 26,400 روپے کاجرمانہ وصول کیا۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ اپنے قریبی کووڈ ٹیکہ کاری مرکز پر کوویڈ ویکسین کی خوراک لیں۔چیف میڈیکل آفیسر رام بن ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 4155 نمونے اکٹھے کیے ہیں جن میں 876 آر ٹی پی سی آراور 3279آر اے ٹی نمونے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ضلع کے مختلف مخصوص ٹیکہ کاری مراکز میں 787 افراد کو کووڈ ویکسین پلائی گئی ہے۔