وزیرداخلہ’’معمول کے حالات‘‘کی تشریح کریں:سجاد لون

تاریخ    23 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


سرینگر //پیپلزکانفرنس کے چیئرمین سجاد لون نے وزیرداخلہ سے کہا ہے کہ وہ ’’معمول کے حالات‘‘ کی وضاحت کریں۔وہ وزیرداخلہ کے اِس بیان کہ جموں کشمیرمیں ’’حالات کے معمول پرآنے کے بعدریاستی درجہ بحال کیاجائے گا‘‘،پراپنے ردعمل کا اظہار کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ جو آج خاموش تماشائی  بنے بیٹھے ہیں ، خود بے بسی کا مزہ چکھیں گے ۔سجاد لون نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا ہم واقعی میں وفاقی حکومتی نظام میں’’معمول کے حالات‘‘کی آڑ میں اقتدار کی کرسی پر براجمان رہ سکتے ہیں؟سجاد لون نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر لکھا ہے کہ معمول کے حالات کے فقدان کی آڑ میں ریاستی درجہ کی بحالی کو روکنا نہ صرف جموں کشمیر کے لوگوں بلکہ ہندوستان کے وفاقی نظام کی بھی توہین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے لوگ جو آج جموں کشمیر کے حوالے سے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،  ایک دن خود بے بسی کا مزہ چکھیں گے۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ غیر مقبول حکومتوں کا مطلب جموں کشمیر کے باشندوں کے لئے ایک اہانت آمیزدلیل ہے۔لہذا ہم اپنے بدترین دشمنوں کے لیے بھی اس کی خواہش نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی صوبے کا مرکزکے زیر انتظام رہنا وفاقی نظام کے بالکل منافی ہے اور اس صورتحال میں اپنے آپ اپنی پیٹھ تھپتھپانا مضحکہ خیز ہے۔

تازہ ترین