تازہ ترین

جموں صوبہ میں کورونا کی اونچی اچھال،1875مثبت | ڈوڈہ میں120،کشتواڑ میں49اور رام بن میں99معاملات درج

تاریخ    23 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   
(عکاسی: میر عمران)

اشتیاق ملک+عاصف بٹ
جموں// صوبہ جموںمیں بھی کورونا معاملات میں اضافہ کا رجحان بدستور جاری ہے ۔سنیچر کو جموں صوبہ میںکل1875معاملات ریکارڈ کئے گئے ۔کشتواڑ ضلع کے مختلف مقامات پر کورونا ٹیسٹنگ کے دورون 49 مثبت معاملے درج کئے گئے جس سے اب ضلع میں فعال مثبت معاملات کی تعداد بڑھ کر 129تک پہنچ گئی ۔اس ماہ سب سے زیادہ کورونا کے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ادھرڈوڈہ میں سنیچر کوکووڈ 19 کے 120 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 9 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈوڈہ ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کووڈ جانچ کے دوران 120 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور نو مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 521 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 8000 پہنچ گئی ہے۔ضلع میں اب تک کووڈ 19 سے 139 افراد فوت ہوئے ہیں اور 657998 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔رام بن ضلع میں بھی ہفتہ کو 99کورونا مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجبکہ ضلع میں اب متحرک مثبت معاملات کی تعداد242تک پہنچ چکی ہے جبکہ ہفتہ کو24مریض صحتیاب ہوئے ۔ضلع میں اب تک68کووڈ اموات بھی ہوئی ہیں۔اسی طرح جموں ضلع میں1236،ادھم پور میں78،راجوری میں59، کٹھوعہ میں59،سانبہ میں91،پونچھ میں50 اورریاسی میں34کووڈ مثبت کیس سامنے آئے ہیں اور یوں مجموعی طور پر جموں صوبہ میںہفتہ کو1875کیس سامنے آئے ہیںاور یوں متحرک کیسوں کی تعداد12479تک پہنچ چکی ہے۔