تازہ ترین

طالبان اور احمد مسعود کے مزاحمتی فرنٹ میںجھڑپ، 8ہلاکتیں

تاریخ    23 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
کابل//افغان صوبے بلخ میں طالبان اور احمد مسعود کی قومی مزاحمتی فرنٹ کے جنگجوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ایک میڈیا رپورٹ میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طالبان سے جھڑپ میں قومی مزاحمتی فرنٹ کے 8جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ طالبان فورسز نے ہتھیار اور مشین گنیں بھی ضبط کی ہیں۔قومی مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔خیال رہے کہ 2 ہفتے قبل تہران میں احمد مسعود کی افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔ادھر انسانی حقوق پرطالبان اورمغربی ممالک کے درمیان اجلاسآئندہ ہفتے ناروے میں ہوگا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ناروے کے وزارت خارجہ کے مطابق طالبان وفدانسانی حقوق پرمذاکرات کے لئے آئندہ اوسلو آئے گا۔انسانی حقوق کی صورتحال پرطالبان کے ساتھ امریکا، برطانیہ، فرانس ،اٹلی اوریورپی یونین کے نمائندوں کے مذاکرات متوقع ہیں۔ناروے کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ طالبان وفد کی ناروے آمد کا مقصد یہ نہیں کہ طالبان کوتسلیم کرلیا گیا ہے لیکن جو لوگ ایک ملک چلا رہے ہیں ان سے مذاکرات ہونے چاہئیں۔مذاکرات کے لئے طالبان وفد کی قیادت طالبان حکومت کے قائم مقام وزیرخارجہ امیر اللہ متقی کریں گے۔