تازہ ترین

شام میں برفباری سے ہزاروں پناہ گزیں دربدر

تاریخ    23 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
دمشق // شمالی شام کے قصبے عفرین میں برفانی طوفان سے ہزاروں پناہ گزیں بے گھر ہو گئے۔ عفرین میں کارروائیاں کی جاتی ہیں ،جن سے شہریوں پر زندگی تنگ ہوگئی ہے۔ اب وہاں بارش اور برف باری نے کسر پوری کردی ہے اور یخ بستہ ہواوں کے باعث انہیں سخت ترین حالات کا سامان کرنا پڑرہا ہے۔ کیمپوں کے باہر کیچڑ بن جانے سے زندگی گزارنا دشوار ہوچکا ہے۔ادھر  امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر جمادینے والی سردی کے دوران 4 لاشیں ملی ہیں ، جن میں نومولود بھی شامل ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا امریکا سرحد پر 2الگ الگ مقامات سے 4 لاشیں ملی ہیں۔ چاروں افراد جمادینے والی سردی میں ٹھٹھر کر مر ے۔ کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مقام سے میاں بیوی اور نومولود کی لاش ملی ہے جب کہ تھوڑی دور کے فاصلے پر ایک نوجوان کی لاش بھی ملی ہے۔ادھرتیونس سے یورپ جانے کی کوشش میں 11مہاجرین بحیرہ روم میں ڈوب گئے۔ تیونس کے ساحلی محافظوں نے بتایا کہ مہاجرین ایک کشتی میں سوار تھیامدادی کارکنوں نے کشتی میں سوار 21افراد کو زندہ بچا لیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق 5لاشیں برا?مد کی جا چکی ہیں۔