تازہ ترین

آئی پی ایل نیلامی کیلئے 1200سے زائد کھلاڑیوں کا رجسٹریشن

تاریخ    23 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
ممبئی//(یو این آئی)ہندوستان کے کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کے روز آئی پی ایل 2022 کی میگا نیلامی کے لیے 1214 کھلاڑیوں کے رجسٹریشن کا اعلان کیا۔ آئی پی ایل 2022 کے سیزن کے لیے دو روزہ میگا نیلامی میں 10 ٹیمیں ان کھلاڑیوں کے لیے بولی لگائیں گی۔بی سی سی آئی کے سکریٹری جنرل جے شاہ نے ایک بیان میں کہا، "میگا نیلامی کے لیے کھلاڑیوں کا رجسٹریشن 20 جنوری 2022 کو بند ہوگیا۔ کل 1214 کھلاڑیوں (896 ہندوستانی اور 318 غیر ملکی) نے آئی پی ایل 2022 کی میگا نیلامی کا حصہ بننے کے لیے رجسٹریشن کرایا۔ واضح رہے کہ رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی فہرست میں 270 کیپڈ، 903 ان کیپڈ اور 41 ایسوسی ایٹ کھلاڑی (بشمول 318 غیر ملکی کھلاڑی) شامل ہیں۔ ماگا نیلامی سے قبل کل 33 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے ۔آئی پی ایل کی موجودہ آٹھ فرنچائزی نے کل 27 کھلاڑیوں کو ری ٹین کیا ہے ، جب کہ دو نئی ٹیموں نے نیلامی سے پہلے چھ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ۔ری ٹین کئے گئے کھلاڑی:چنئی سپر کنگز: مہندر سنگھ دھونی، رویندر جڈیجا، معین علی، رتوراج گائیکواڑ۔دہلی کیپٹلس:رشبھ پنت، اکسر پٹیل، پرتھوی شا، اینریک نورٹجے ۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز:آندرے رسل، ورون چکرورتی، وینکٹیش ایر، سنیل نارائن۔ممبئی انڈینز:روہت شرما، جسپریت بمراہ، سوریہ کمار یادو، کیرون پولارڈ۔پنجاب کنگز:میانک اگروال، ارشدیپ سنگھ راجستھان رائلز:نجو سیمسن، جوس بٹلر، یشسوی جیسوال۔رائل چیلنجرز بنگلور:وراٹ کوہلی، گلین میکسویل، محمد سراج۔سن رائزرز حیدرآباد: کین ولیمسن، عبدالصمد، عمران ملک۔احمد آباد کی ٹیم کے منتخب کھلاڑی: ہاردک پانڈیا، راشد خان، شبھمن گل۔لکھنؤ کی ٹیم کے ذریعہ منتخب کردہ کھلاڑی: لوکیش راہل، مارکس اسٹوئنس، روی بشنوئی۔
 
 
 
 

لکھنؤ نے راہل کو مشترکہ طور پر آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا کھلاڑی بنا یا

ممبئی// (یو این آئی) آئی پی ایل کی لکھنؤ فرنچائزی نے لوکیش راہل کو 17 کروڑ روپے میں شامل کیا ہے ۔ ایسے میں وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے مشترکہ طور پر سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے بھی اسی رقم میں 2018 کی نیلامی سے پہلے وراٹ کوہلی کو اپنے ساتھ رکھا تھا۔لکھنؤ ان دو نئی ٹیموں میں سے ایک ہے جنہیں گزشتہ سال اکتوبر میں آئی پی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ وہ اگلے ماہ 59.89 کروڑ روپے کے پرس کے ساتھ نیلامی میں جائیں گی۔ راہول کے علاوہ لکھنؤ میں آسٹریلیائی آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس اور ان کیپڈ ہندوستانی اسپنر روی بشنوئی ہوں گے ، جنہیں انہوں نے 9.2 کروڑ اور 4 کروڑ روپے میں شامل کیا ہے ۔ آر پی ایس جی گروپ کے سربراہ سنجیو گوینکا نے اسٹار اسپورٹس ایونٹ میں اس کی تصدیق کی۔سی وی سی کیپٹل کی ملکیت والی دوسری ٹیم آحمدآباد 52 کروڑ کے پرس کے ساتھ نیلامی میں جائے گی۔ انہوں نے پہلے ہی 15کروڑ روپئے دے کر ہاردک پانڈیا اور افغانستان کے لیگ اسپنرکو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ اس کے علاوہ احمد آباد کے پاس شبھمن گل بھی ہوں گے جنہیں انہوں نے آٹھ کروڑ دے کر ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ احمد آباد نے بھی جمعہ کو تصدیق کی کہ پانڈیا ان کی ٹیم کے کپتان ہوں گے ۔آئی پی ایل نے دونوں نئی ٹیموں کو 12 اور 13 فروری کو بنگلورو میں ہونے والی میگا نیلامی سے قبل تین کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کی اجازت دی تھی جنہیں آٹھ فرنچائزز نے برقرار نہیں رکھا تھا۔اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے گوینکا نے کہا کہ فرنچائزی کی جانب سے منتخب کیے گئے تین کھلاڑی نہ صرف ٹیم کو متاثر کریں گے بلکہ مستقبل کے لیے ٹیم کی بنیاد بھی رکھیں گے ۔
 

 

تازہ ترین