ضلع ڈوڈہ میں 4.0 شدت کا زلزلہ

تاریخ    22 جنوری 2022 (41 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
ڈوڈہ// جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ہفتے کی علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ضلع ڈودہ کا کوئی علاقہ تھا۔
 
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ضلع ڈوڈہ میں ہفتے کی علی الصبح 2 بجکر53 منٹ پر 4.0 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین دس کلو میٹر تھی۔
 
قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔
 
جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشاہ تباہی مچائی ہے۔ 8
 
اکتوبر 2005 میں ہونے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیکل پر اس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔

تازہ ترین