ملک میں کورونا سے مزید 3 لاکھ 37 ہزار متاثر، 488 اموات

تاریخ    22 جنوری 2022 (02 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
دہلی//مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 37 ہزار 704 کیسز رپورٹ ہوئے، یہ تعداد گزشتہ روز سے 9550 کم ہے۔ اس دوران 488 افراد کی جان چلی گئی اور 2 لاکھ 42 ہزار 676 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 21 لاکھ 13 ہزار 365 ہو گئی ہے، جبکہ یومیہ پازیٹوٹی شرح 17.22 فیصد ہے۔
 
دریں اثنا، ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے معاملے بھی 10 ہزار سے تجاوز کر گئے۔ گزشتہ روز اومیکرون کے کیسز 3.69 فیصد بڑھ کر 10050 ہو گئے۔

تازہ ترین