سری نگر// گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کا ایک 48 سالہ ہیڈ کانسٹیبل جمعہ کو اونتی پورہ اور پنزگام ریلوے اسٹیشن کے درمیان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیے۔
سرکاری زرایع نے بتایا کہ جی آر پی (پنزگام) کشمیر کے ہیڈ کانسٹیبل محمد حسین ڈار (48) ٹرین کی زد میں آ گئے اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین بڈگام سے 16:24 بجے بانہال ریلوے اسٹیشن کی طرف روانہ ہوئی تھی۔
ایک پولیس اہلکار نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی موت کی تصدیق کی۔