تازہ ترین

’’یہ میرا آخری سیزن ہوگا‘‘

ثانیہ مرزا کا 2022 کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

تاریخ    20 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی/ہندوستان کی ٹینس سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ وہ 2022 کے بعد اس کھیل کو الوداع کہہ دیں گی۔ ملبورن میں خواتین کے ڈبلز کے پہلے راؤنڈ کا میچ ہارنے کے بعد ثانیہ مرزا نے کہا، ‘‘میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ میرا آخری سیزن ہوگا۔ میں ایک ایک ہفتے کھیل رہی ہوں، پتہ نہیں ہے کہ میں پورے سیزن تک کھیل سکوں گی۔ لیکن میں چاہتی ہوں کہ پورے سیزن تک رہوں۔ ’’ ثانیہ اور یوکرین کی ان کی جوڑی دار نادیہ کچنوک کو آسٹریلین اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں سلووینیا کی تمارا زیدانسیک اور کازا جووان کی جوڑی نے ایک گھنٹے 37 منٹ میں چار-چھ، چھ-سات (5) سے شکست دی ۔ثانیہ مرزا 2018 میں بیٹے کی پیدائش کے بعد ٹینس کورٹ سے دور ہوگئی تھیں۔ اس کے بعد وہ دو سال بعدانہوں نے واپسی کی تھی۔واپسی کے لئے ثانیہ نے اپنا وزن تقریباً 26 کلو کم کیا۔ اپنی واپسی کے بعد، انہوں نے یوکرین کی نادیہ کیچنوک کے ساتھ مل کر ہوبارٹ انٹرنیشنل میں خواتین کا ڈبلز کا خطاب جیتاتھا۔ (یواین آئی)

تازہ ترین