تازہ ترین

کشمیر، لداخ میں سردی کا زور جاری، سری نگر میں درجہ حرارت منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ

تاریخ    15 جنوری 2022 (01 : 12 PM)   
(Aman Farooq)

نیوز ڈیسک
 
سری نگر// وادی کشمیر سمیت جموں و کشمیر اور لداخ میں درجہ حرارت مسلسل منفی ہے اور پورے خطے میں سردیوں کا زور جاری ہے۔ 
 
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سری نگر میں کم از کم درجہ حرارت گزشتہ رات کے منفی 3.4 ڈگری سیلسیس کے مقابلے ایک ڈگری سیلسیس سے زیادہ نیچے آیا ہے۔ سری نگر میں گزشتہ سال کے اس وقت کے لیے یہ معمول سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 10.5ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے مشہور ریزورٹ میں سال کے اس وقت درجہ حرارت معمول سے 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
 
جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 11.4ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 
کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 7.8ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
 
جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
 
اہلکار نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کپوارہ قصبے میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
 
انہوں نے کہا کہ جموں میں پچھلی رات کے 5.7سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 7.7سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو سال کے اس وقت کے دوران جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لئے معمول سے 0.7سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔
 
 
 اہلکار نے بتایا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ، کٹرا میں 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں کم سے کم منفی 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 
لداخ کے لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 16.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے منفی 13.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جبکہ کارگل میں آٹومیٹک اسٹیشن پر پارہ منفی 18.6 ڈگری سینٹی گریڈ پر رہا۔
 
 اہلکار نے بتایا کہ سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین مقام دراس میں منفی 27.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے منفی 23.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
 
ماہر موسمیات نے اتوار سے جموں و کشمیر میں درمیانے سے لے کر کافی وسیع بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
 

تازہ ترین