تازہ ترین

ملک میں کورونا کے 2.68 لاکھ نئے معاملے،402اموات

تاریخ    15 جنوری 2022 (50 : 11 AM)   
(File Photo)

نیوز ڈیسک
نئی دہلی// مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 لاکھ 68 ہزار 833 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ روز سے 4631 زیادہ ہے۔ 
 
اس دوران 402 لوگوں کی جان چلی گئی جبکہ ایک لاکھ 22 ہزار 684 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں اومیکرون کے معاملے 6 ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں۔
 

تازہ ترین