تازہ ترین

مزید خبریں

تاریخ    15 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


نوٹریوں کیلئے ہدایات جاری

۔15دِنوں میں سالانہ ریٹرن جمع کریں

جموں//حکومت نے تمام اِندراج شدہ نوٹریوں سے کہا ہے کہ وہ 15 دِنوں کی مدت کے اَندر سال 2021 کے نوٹریل ایکٹ کی اَپنی سالانہ ریٹرن جمع کریں۔اِس سلسلے میں محکمہ قانون ، اِنصاف و پارلیمانی اَمو ر کی طرف سے یہاں جاری کردہ سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ ’’نوٹریز رولز 1956 کے رول 14 کے مطابق ہر نوٹری ہرسال جنوری کے پہلے ہفتے میں حکومت کو گذشتہ سال کے دوران اس کی طرف سے کئے گئے نوٹریل کاموں کی فارم۔XIV میں سالانہ واپسی ‘‘ جمع کرے گا۔سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے ’’ یہ دیکھا گیا ہے کہ مذکورہ اَصول کے واضح حکم کے باوجود ، زیادہ تر نوٹریوں نے سال2021 ء کے لئے اَپنا سالانہ ریٹرن جمع نہیں کیا ہے‘‘۔لہٰذا تمام اِندراج شدہ نوٹریوں سے جنہوں نے سال 2021ء کے لئے اَپنے سالانہ ریٹرن آف نوٹریل ایکٹ جمع نہیں کئے ہیں ، کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اسے فارم XIV میں 15دِنوں کے اَندر محکمہ قانون ، اِنصاف و پارلیمانی اَمور میں جمع کریں۔ جیسا کہ نوٹریز رولز 1956 کے قاعدہ 14 میں اِس سرکیولر کی اشاعت کی تاریخ سے فراہم کیا گیا ہے ۔ اِس میں ناکامی کی صورت میں ضابطے کے تحت مطلوبہ کارروائی شروع کی جائے گی۔
 

کرگل زنسکار شاہراہ کو ہمہ موسمی بنانے کاکام شروع

لیہہ//حکام کے مطابق 230 کلو میٹر کرگل زنسکارشاہراہ ہمہ موسمی شاہراہ بن جائے گی کیوں کہ اس سڑک کوکشادہ کرکے اَپ گریڈ کرنے کا کام نیشنل ہائی وے اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے شروع کیا ہے۔یہ دوسرا سال ہے جب کرگل زنسکار سڑک موسم سرما کے دوران بھی کھلی ہے۔اس بات کااظہار اجیت کمارساہوکمشنر سیکریٹری سڑک وتعمیرات نے 301کلومیٹرکرگل زنسکارسڑک پر ہورہے کام کا جائزہ لینے کے دوران ایک میٹنگ کے دوران کیا۔حکام کے مطابق 234کلومیٹر طویل اس شاہراہ پر32گائوں آباد ہیں ۔کمشنر کو این ایچ آئی ڈی سی ایل حکام نے بتایا کہ دوگائوں میں اراضی کاحصول کیاگیا ہے جبکہ دس گائوں میں یہ عمل جاری ہے۔چار کے کاغذات وزارت سڑک ٹرانسپورٹ کو بھیج دیئے گئے ہیں اور باقی دس میں سروے کاکام جاری ہے۔حکام کے مطابق اس پروجیکٹ کوآٹھ حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے اور ایکبار مکمل ہونے کے بعد یہ کرگل اور زنسکار کے درمیان ہمہ ہوسمی رابطے کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شنکولاٹنل کی تعمیر کے بعد یہ فوجیوں کی نقل وحمل کیلئے بھی ایک اثاثہ ثابت ہوگی اورانہیں بھاری ہتھیار اور سامان لانے لیجانے میں آسانی ہوگی۔یہ منالی سے کرگل ڈارچااورپدم علاقوں کیلئے کم ترین راستہ ہوگا۔ساہو نے کہا کہ یہ خطے کی تعمیر وترقی میں اہم رول اداکرے گا۔
 

کلسٹر یونیورسٹی طلاب کا آن لائن لینے کامطالبہ

سرینگر// کلسٹریونیورسٹی میں زیر تعلیم طلاب نے جمعہ کو حکام پر زور دیا کہ وہ امتحان کے آف لائن موڈ سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے ہی کالجوں، اسکولوں، پولی ٹیکنک، آئی ٹی آئی، کوچنگ سینٹروں سیول سروسز تربیتی مراکز، انجینئرنگ یا این ای ای ٹی وغیرہ میں’’ذاتی طور پر‘‘ درس و تدریس پر پابندی لگا دی ہے۔ ان طلاب کا کہنا تھا’’جب تدریسی عمل ممکن نہیں امتحانات کیسے منعقد وسکتے ہیں۔طلاب نے کہا کہ کویڈ کے معاملات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا ہے اور اس کے انتہائی متعدی  امیکرون قسم کا پھیلا ئو اور بھی زیاد ہے۔ایک طالب علم نے کہا کہ 18 جنوری سے شروع ہونے والے امتحانات میں شرکت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔گزشتہ اتوار کو چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی سربراہی میں ریاستی انتظامی کمیٹی نے تمام تعلیمی ہدایات سے کہا کہ وہ آن لائن تدریس کا ذریعہ اپنائیں ۔ ایک اور طالب علم نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ طلاب کی جانوں کو خطرات کے سپرد نہ کیا جائے۔ان کا کہنا تھا’’ہمارے آخری چند سمسٹرز آن لائن موڈ کے ذریعے منعقد کیے گئے تھے اور کووڈ کے کیسوں میں خطرناک اضافے کے رجحانات کو مد نظر رکھ کر اسی طرز کو اس بار بھی وسیع عوامی مفاد اور طلبا کی بھلائی کے لیے اپنایا جائے۔
 
 

چھاندل ٹنگمرگ میں پانی کی قلت 

مقامی لوگ محکمہ جل شکتی سے نالاں 

مشتاق الحسن 
 
 ٹنگمرگ // چھاندل ٹنگمرگ کے لوگ محکمہ جل شکتی سے نالاں ہیں کیونکہ وہاں پانی کی شدید قلت سے لوگ پریشان ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ جل شکتی کے ملازمین کی لاپرواہی سے چھاندل کے ڈار محلہ وارڈ نمبر 3 میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے جس سے انہیں سرما کے موسم میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے چھاندل کے مقامی شہری اشفاق احمد ڈار کے مطابق اُن کا محلہ گزشتہ دس روز سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے ،اگرچہ مقامی لوگوں نے تحریری اور زبانی طور محکمہ جل شکتی ٹنگمرگ کو اس تعلق سے اگاہ کیا، تاہم اس کے باوجود محکمہ کے افسران علاقے میں عوام کو پانی کے حوالے سے درپیش مشکلات سے لاعلمی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔مقامی لوگوں نے لاپرواہی برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے علاوہ فوری طور پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 
 
 

 کولگام کے مندر میں معمولی آگ بھڑک اٹھی

 
سرینگر//جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں جمعہ کو ایک مندر میں معمولی آگ لگ گئی۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ دیوسر علاقے میں واقع ماتا تریپورا سندری مندر میں حادثاتی طور آگ گئی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ  واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، لیکن ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ حادثاتی طور پر مندر میں جلائے گئے دیوں کی وجہ سے لگی تھی۔
 
 
 

جنوبی کشمیر میں جنگلی جانوروں کو پکڑنے کیلئے وائلڈ لائف سرگرم 

۔4ماہ میں محکمہ نے 40ریچھو ں اور تیندوں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی 

نیوز ڈیسک 
سرینگر//جنوبی کشمیر میں محکمہ وائلڈلائف کی جانب سے گزشتہ چار مہینوں میں چالیس سے زیادہ ریچھوں اور تیندواں کو زندہ پکڑ لیا گیا ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ ادھر محکمہ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اندھیرے میں بغیر روشنی اور اکیلے میں گھروں سے باہر نکلنے میں گریز کریں اور اگر کسی بھی جگہ کسی جنگلی جانوری کی موجودگی کا پتہ چلے تو فوری طور پر محکمہ کو مطلع کریں۔ محکمہ وائلڈ لائف نے اننت ناگ، کولگام، شوپیان، ترال، ویری ناگ ، پہلگام علاقوں میں گزشتہ چار مہینوں کے دوران 25 ریچھوں 7 تیندوے 8 سانپ 2 وائلڈ کیٹ کو زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور ان کو وائلڈ لائف سنچری ڈکسم منتقل کیا گیا ۔ ادھر وائلڈ لائف وارڈن جنوبی کشمیر رؤف احمد زرگر نے  بتایاکہ سردیوں کے ایام میں اس وقت جنگلات برف سے بھرے پڑے ہیں جنگلی جانورکھانے کی تلاش میں بستیوں کی طرف آتے ہیں ،اس لئے لوگوں کو چاہئے کہ وہ اندھیرے میں اور اکیلے اپنے گھروں سے باہر نہ آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کسی بھی جگہ کسی بھی جنگلی جانور کو دیکھا جائے تو فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو مطلع کریں۔
 
 
 

زرعی یونیورسٹی میں اختراعی تعلیم پر ورکشاپ کا انعقاد

جنوبی کشمیر میں جنگلی جانوروں کو پکڑنے کیلئے وائلڈ لائف سرگرم 

۔4ماہ میں محکمہ نے 40ریچھو ں اور تیندوں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی 

نیوز ڈیسک 
سرینگر//جنوبی کشمیر میں محکمہ وائلڈلائف کی جانب سے گزشتہ چار مہینوں میں چالیس سے زیادہ ریچھوں اور تیندواں کو زندہ پکڑ لیا گیا ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ ادھر محکمہ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اندھیرے میں بغیر روشنی اور اکیلے میں گھروں سے باہر نکلنے میں گریز کریں اور اگر کسی بھی جگہ کسی جنگلی جانوری کی موجودگی کا پتہ چلے تو فوری طور پر محکمہ کو مطلع کریں۔ محکمہ وائلڈ لائف نے اننت ناگ، کولگام، شوپیان، ترال، ویری ناگ ، پہلگام علاقوں میں گزشتہ چار مہینوں کے دوران 25 ریچھوں 7 تیندوے 8 سانپ 2 وائلڈ کیٹ کو زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور ان کو وائلڈ لائف سنچری ڈکسم منتقل کیا گیا ۔ ادھر وائلڈ لائف وارڈن جنوبی کشمیر رؤف احمد زرگر نے  بتایاکہ سردیوں کے ایام میں اس وقت جنگلات برف سے بھرے پڑے ہیں جنگلی جانورکھانے کی تلاش میں بستیوں کی طرف آتے ہیں ،اس لئے لوگوں کو چاہئے کہ وہ اندھیرے میں اور اکیلے اپنے گھروں سے باہر نہ آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کسی بھی جگہ کسی بھی جنگلی جانور کو دیکھا جائے تو فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو مطلع کریں۔
 
 
 

کورونا کے پھیلائو پر روک کے اقدام 

کلاروس کپواڑہ اور پکھر پورہ بڈگام میں پولیس نے ماسک تقسیم کئے

نیوز ڈیسک 
 
سرینگر// کلاروس کپواڑہ اور پکھرپورہ بڈگام میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس نے لوگوں میں ماسک تقسیم کئے۔ کپواڑہ کے کلاروس میں پولیس کی جانب سے لوگوں میں ماسک تقسیم کئے گئے ہیں ۔چوکی افسر منظور احمد شیح نے لوگوں کو ماسک پہناتے ہوئے ،ان سے اپیل کی کہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں تاکہ کورونا وائرس کو پھلائو پر روک لگائی جا سکے ۔اس دوران پولیس نے تاجروں میں بھی ماسک تقسیم کئے ۔ادھر وسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس نے قصبہ پکھر پورہ میں صبح سے ہی لوگوں کو ماسک اور سماجی فاصلہ رکھنے پر زور دیا اس دوران پکھر پورہ پولیس چوکی آفیسر ارشاد احمد کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے ازخود لوگوں کو ماسک پہنا کر انہیں کویڈ گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے ۔اس دوران پولیس نے قصبہ کے مضافاتی گائوں و دیہات میں لوگوں کولوڈ اسپیکروں کے ذریعے کویدکی تیسری لہر سے آگاہ کیا۔ پولیس نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کویڈ پروٹوکال پر عمل پیرا رہنے کی تلقین کی ہے۔ عوام نے پولیس کی عوام کی سلامتی کے اقدام پر کافی سرہانا کی ہے۔
 
 

 بجلی ملازمین کے لقمۂ اجل بن جانے پر نیشنل کانفرنس رنجیدہ

ضروری حفاظتی آلات کی عدم فراہمی جانوں کے زیاں کا موجب : ترجمان  

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے کولگام کے بوگنڈ میں قریب ایک ہفتے قبل بجلی کی ترسیلی لائن کو ٹھیک کرنے کے دوران کھمبے سے گرنے والا عارضی ملازم کے دم توڑ بیٹھنے پر زبردست رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیاہے۔ پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے بوگنڈ کولگام کا شبیر احمد ڈار بجلی کی ترسیلی لائن ٹھیک کرنے دوران کھمبے سے گر کر زخمی ہوگیا تھا اور وہ جمعہ کو ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی ملازمین کے کام کے دوران شدید زخمی ہونا یا موت ہونا اب معمول بن کررہ گیا ہے ،کیونکہ محکمہ ان ملازمین کو حفاظتی آلات فراہم کرنے میںمسلسل ناکام ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بجلی ملازمین کو حفاظتی آلات فراہم کرنے کی مسلسل مانگ کے باوجودبھی حکمران ایسا کرنے سے قاصر ہے اور یہ غفلت شعاری انسانی جانوں کے زیاں کا سبب رہی ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ بجلی ملازمین کو ضروری حفاظتی آلات کے ساتھ ساتھ انشورنس کور کے دائرے میںلائیں۔ ترجمان نے حکومت پر زور دیا کہ شبیر احمد ڈار کے لواحقین کی بھرپور امداد کی جائے اور اُس کے گھر کے ایک فرد کو سرکاری نوکری بھی فراہم کی جائے۔
 
 

زرعی یونیورسٹی میں اختراعی تعلیم پر ورکشاپ کا انعقاد

سرینگر / شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی نے بینیہامہ کیمپس گاندربل میں اختراعات اور تعلیم کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں نئی اپنائی گئی قومی تعلیمی پالیسی پر بھی بات کی گئی ۔اس موقع پر خطاب کرنے والے ممتاز مقررین میں ، صحافی، انتظامی اور کاروباری شخصیات شامل تھیں۔پروفیسر طارق حسین مسعودی ڈین فیکلٹی آف فاریسٹری جو پروگرام کے کنوینر تھے نے اپنے کلمات میں تقریب کی اہمیت اور نتائج کا خلاصہ کیا۔ انہوں نے جنگلات کے شعبے میں اختراعات اور سٹارٹ اپس کیلئے دستیاب مواقع کے بارے میں بتایا اور تنقیدی سوچ کے ذریعے انٹرپرینیورشپ کو تلاش کرنے پر زور دیا۔ژی جیانگ یونیورسٹی چین کے اختراعی محقق ڈاکٹر فیاض احمد شیخ نے اختراعات اور متعلقہ عوامل کے بارے میں بات کی۔سہیل الاسلام ڈپٹی سکریٹری محکمہ جنگلات وماحولیات نے حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ماحولیاتی کارکن اور معروف بزنس مین نے بغیر کسی رسمی تعلیم کے اپنے اختراعی کامیابی کے حقیقی زندگی کے سفر کو بیان کیا۔اے این این نیوز نیٹ ورک کی نیوز اینکر وجیہہ علی نے اپنی جدوجہد اور کامیابیوں کو بیان کیا۔اس سے قبل پروگرام کے دوران ڈاکٹر اخلاق امین وانی (آرگنائزر)نے رسمی خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور پروگرام کا جائزہ پیش کیا۔
 
 
 
 

 کولگام کے مندر میں معمولی آگ بھڑک اٹھی

 
سرینگر//جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں جمعہ کو ایک مندر میں معمولی آگ لگ گئی۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ دیوسر علاقے میں واقع ماتا تریپورا سندری مندر میں حادثاتی طور آگ گئی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ  واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، لیکن ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ حادثاتی طور پر مندر میں جلائے گئے دیوں کی وجہ سے لگی تھی۔
 
 
 
 

 سوپورمیں کئی اہم ترقیاتی پروجیکٹ زیرالتواء:مسرت کار 

سرینگر//میونسپل کونسل سوپورکی صدر اورسرگرم سیاسی لیڈر مسرت رسول کار نے جمعہ کے روزمطالبہ کیاکہ سوپورمیں نامکمل تمام تعمیراتی وترقیاتی پروجیکٹوں کوجلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے ۔تاکہ لوگ ان اقدامات سے مستفید ہوسکیں ۔انہوںنے کہاکہ تاریخی قصبہ سوپور بدقسمتی سے حکومتوںکی نظروں سے اوجھل رہاہے ،جسکی وجہ سے یہاںکے لوگ مختلف نوعیت کے مسائل ومشکلات سے دوچارہیں ۔ نیشنل کانفرنس سے وابستہ خاتون لیڈر اورصدرمیونسپل کونسل سوپورمسرت رسول کار نے نامہ نگاروں کیساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ سوپورپولیس کی جانب سے قصبے میں ٹریفک نظام کودرست کرنے کی پہل قابل سراہناہے ،تاہم انہوںنے اسبات پرزوردیاکہ ٹریفک روڑ میپ یانقشہ راہ عوام دوست ہونا چاہئے ۔صدر میونسپل کونسل سوپور کاکہناتھاکہ ایسا پہلی مرتبہ ہورہاہے کہ سوپورمیں بھی حکومت او رانتظامیہ زمینی سطح پرنظرآنے لگی ہے ،جو خوش آئند ہے ۔انہوںنے کہاکہ اب سوپورمیں بھی حکومت نظرآنے لگی ہے ،اورہمیں اُمید ہے کہ اب سوپور کے لوگوں کی بہبو دی اوربھلائی کی جانب توجہ دی جائیگی ۔ مسرت رسول کار نے تاہم کہاکہ سوپورمیں کئی اہم پروجیکٹ برسوں اوردہائیوں سے نامکمل پڑے ہوئے ہیں ،جن کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔مسرت رسول کارنے ایسے پروجیکٹوںکاذکرکرتے ہوئے کہاکہ مہاراج پورہ پُل ،ضلع اسپتال کیلئے درکار  عمارتوں،کیمونٹی ہال،سرکاری اسکولوںکادرجہ بڑھایا ایسے کئی کام ہیں ،جو کافی وقت سے زیرتکمیل یازیرالتواء رکھے گئے ہیں ۔انہوںنے مطالبہ کیاکہ سوپورمیں نامکمل تمام تعمیراتی وترقیاتی پروجیکٹوں کوجلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے ۔تاکہ لوگ ان اقدامات سے مستفید ہوسکیں ۔
 
 

کرناہ میں فوج نے  Veterans Dayمنایا 

کرناہ // شکتی وجے بریگیڈ اور کرناہ تحصیل کے عام شہریوں نے سابق فوجی اہلکاروں کے ساتھ چھمکوٹ ٹیٹوال میں  Veterans Day  منایا۔ایک بیان میں فوج نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی تاریخ میں اس دن کی خاص اہمیت ہے کیونکہ یہ 1953 کا دن تھا، جب ہندوستانی فوج کے پہلے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل کے ایم کریپا ریٹائر ہوئے تھے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قوم کی خدمت میں سابق فوجیوں کی بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں ویٹرنز میٹنگز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔شکتی وجے بریگیڈ کے کمانڈر ایس پی کنسل نے اس موقعہ پر سابق فوجی اور جوانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے جزبہ کو سلام پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ کرناہ کی فوج سابق فوجیوں کی مدد کیلئے ہر وقت تیار ہے ۔
 
 
 
 
شوپیاں کے معروف شاعر عبدالصمد ریشی کا انتقال , مراز ادبی سنگم کا اظہار تعزیت،
اننت ناگ//مراز ادبی سنگم کی طرف سے شوپیان ضلع کے مشہور و معروف شاعر ماسٹر عبدالصمد ریشی کے انتقال پر ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ماسٹر عبدالصمد ریشی ضلع شوپیان کے ریشی پورہ زینہ پورہ میں تولد ہوئے۔ انہوں نے شوپیان پلوامہ، اننت ناگ اور کو لگام اضلاع کے کئی تعلیمی اداروں میں بحیثیت مدرس اپنے فرائض انجام دئے۔ محکمہ تعلیم سے سبکدوش ہونے کے بعد انہوں نے شاہ ہمدان کلچرل ایسوسیشن وچی اور مراز ادبی سنگم کی ممبر شپ حاصل کی۔ مراز ادبی سنگم کو از سر نو فعال بنانے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ماسٹر عبدالصمد ریشی کے اب تک دو شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں جن میں نعتیہ مجموعہ "رحمت" اور "توبرک" شامل ہیں۔  ماسٹر عبدالصمد ریشی نے اپنے علاقہ میں مزاحیہ شاعری میں ایک منفرد مقام حاصل کیا تھا۔ زینہ پورہ اور اسکے متصل علاقوں کے اکثر لوگوں کو منفرد انداز میں لکھی گئی انکی نظم "اولاد نامہ" زبانی یاد ہے۔ یہ نظم انہوں نے ڈرامائی انداز میں بڑی ہی دلچسپی اور سنجیدگی سے لکھی ہے۔مراز ادبی سنگم نے ان کے حق میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا اور ان کی حق میں خصوصی دعا کی۔ تعزیتی اجلاس میں مراز کے دیگر انجمنموں نے بھی شمولیت کی جن میں ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ، انجمن شعر و ادب اننت ناگ، لدر ویلی ادبی کاروان وغیرہ شامل ہیں۔
 
 
 
اے ڈی جی پی آرمڈ کے ساتھ اظہار تعزیت  
سرینگر // آرمڈ پولیس ہیڈکواٹر نے اے ڈی جی پی آرمڈ ایس جے گیلانی کے والد نسبتی کے انتقال پر  تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آرمڈ پولیس ہیڈکوارٹر جموں و کشمیر کے تمام افسران اور عملے کے ارکان کی ایک میٹنگ جموں میں ایس ایس پی سٹاف محمود احمد کی قیادت میں منعقد ہوئی جس میں گیلانی کے والد نسبتی کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران بلخصوص گیلانی کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے ۔
 
 
 
عبدالسلام راجپوری کی تیسری برسی
الیکٹریکلایمپلائز یونین کا شاندار خراج 
 سرینگر//جمو ں کشمیر الیکٹریکل ایمپلائز یونین کی جانب سے میر عبدالسلام راجپوری کو تیسری برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پاور ڈیپارٹمنٹ کے سینٹرل پریزیڈنٹ میر عبدالسلام راجپوری کی تیسری برسی پر کئی ملازمین طبقوں نے مرحوم کو یاد کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔مرحوم کی تیسری برسی پر پلوامہ میں جمو ں کشمیر الیکٹریکل ایمپلائز یونین کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کئی ملازمین نے شرکت کر کے اْنہیںشاندار خراج عقیدت کرتے ہوئے اْن کی خدمات کو سراہا۔جے کے ای ای یو کے ضلع صدر میر امتیاز راجپوری اور سرکل پریزیڈنٹ عبدل حمید ترچھل نے مرحوم کی خدمات کو یاد کر کے اْنہیںشاندار الفاظ میں خراج پیش کیا۔
 
 
 

تازہ ترین