تازہ ترین

ڈی ڈی سی ممبران کی سکیورٹی کا معاملہ

ایس ایس پی گاندربل کا اراکین کے ساتھ تبادلہ خیال

تاریخ    15 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
گاندربل//گاندربل پولیس کی جانب سے ضلع پولیس دفتر میں ایس ایس پی گاندربل کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں گاندربل سے وابستہ متعدد ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے ممبران کے ساتھ ان سے منسلک سیکورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے ممبران کو ضلع پولیس گاندربل تحفظ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے تاکہ وہ بغیر کسی خوف کے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔اس موقع پر گاندربل پولیس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ممبران نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے بعد  سے پولیس نچلی سطح پر شراکتی جمہوریت لانے میں اراکین کو سہولت فراہم کر رہی ہے اور جمہوری نظام میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے میں پولیس کا کردار ناگزیر ہے کیونکہ پولیس جرائم کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ گاندربل پولیس شروع سے ہی ڈی ڈی سی کے تمام ممبران کو اپنا تعاون اور تحفظ فراہم کر رہی ہے اور ممبران مستقبل میں بھی اسی کی توقع رکھتے ہیں۔میٹنگ کے اختتام پر ایس ایس پی گاندربل نے تمام ڈی ڈی سی ممبران کو یقین دلایا کہ ان کے کام کو بخوبی انجام دینے اور بغیر کسی خوف کے اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ مستقبل کے تحفظ اور سلامتی سے متعلق تمام مسائل کو سنجیدگی سے نمٹا جائے گا ۔
 

تازہ ترین