پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 71ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں

تاریخ    14 جنوری 2022 (53 : 02 PM)   
(File Photo)

یو این آئی
نئی دہلی// بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گھریلو سطح پر آج مسلسل 71ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
 
مرکزی حکومت کی جانب سے 4 نومبر 2021 کو پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کے اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آئی تھی۔
 
اس کے بعد ریاستی حکومت کے میں کمی کے فیصلے کے بعد دہلی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا ڈیزل کی قیمتیں بھی جوں کی توں ہی بنی رہیں۔
 
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے نافذہوتی ہیں۔ملک کے چار بڑے شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:۔
 
شہر کا نام........پٹرول.....ڈیزل .......(روپے فی لیٹر)
دہلی............95.41.......86.67
کولکaتہ ........104.67.........89.79
ممبئی ……109.98………94.14
چنئی...........101.40.........91.43
 

تازہ ترین