ملک میں کورونا کے مزید 2لاکھ 64 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

تاریخ    14 جنوری 2022 (38 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
 
نئی دہلی// ملک میں پھر ایک مرتبہ کورونا وائرس کے کیسیز میں زبردست اُچھال دیکھا گیا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے کوویڈ-19  کے 2لاکھ64ہزار 202نئے کیسیز درج کیے گئے۔ جب کہ اس دوران 315 مریضوں کی موت بھی ہوگئی ہے۔
 
نئے کیسیز سامنے آنے کے بعد وبا سے مرنے والوں کی تعداد ملک بھر میں اب 4,85,350 ہوگئی ہے۔
 
 مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ پورے ملک سے درج کیے گئے کوویڈ وبا کے نئے کیسزجمعرات کے مقابلے میں 6.7 فیصد زیادہ ہے۔ جمعرات کو ہندوستان میں کورونا کے 2,47,417 کیسیز درج کیے گئے تھے۔
 
وزارت صحت نے بتایا کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد اب بڑھ کر 12.72 لاکھ ہوگئی ہے۔ 
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، جمعرات کو 1,09,345 مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ جس کے بعد کورونا سے اب تک ٹھیک ہونے والوں کی تعداد ہندوستان میں 3,48,24,706 ہوگئی ہے۔
 
وزارت نے بتایا کہ کورونا وبا کے آج 2.64 لاکھ نئے کیسیز درج ہوئے ہیں۔ جب کہ جمعرات کو یہ اعدادوشمار 2.47 لاکھ تھے۔ صرف 24 گھنٹوں میں کورونا کے کیسیز میں 16,785کیسیز کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
 

تازہ ترین