تازہ ترین

برفباری کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کا مقصد

صوبائی کمشنر جموں نے بانہال کا دورہ کیا،سہولیات کی فوری بحالی پرزور

تاریخ    14 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


محمد تسکین
بانہال//برفباری سے پیدا ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی کمشنر جموں راگھو لنگر نے جمعرات کی دوپہر بعد بانہال کا دورہ کیا اور ارکان انٹرنیشنل کے کانفرنس ہال میں ضلع اور سب ضلع افسروں کی میٹنگ سے خطاب کیا۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام اور ایس ایس پی رام بن موہیتا شرما ، چیف میڈیکل افسر رام بن ڈاکٹر محمد فرید بٹ ، ڈی ڈی کونسلر امتیاز کھانڈے اور دیگر افسران بھی تھے۔  صوبائی کمشنر نے قومی شاہراہ ، فورلین ٹنل اور سب ضلع ہسپتال بانہال کا دورہ کیا اور وہاں میسر سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ اور بنیادی سہولیات کی جلد از جلد بحالی کے بارے میں افسران پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور پانی کی سپلائی بحال کرنے ، شاہراہ پر گر آئی پسیوں کو صاف کرنے اور رابطہ سڑکوں سے برف صاف کرکے انہیں قابل آمدورفت بنانے کیلئے متعلقہ ذمہ داروں سے بات کی ہے اور بھاری برفباری کی وجہ سے اثر انداز ہوئی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ اور ایس ایس پی ٹریفک اور نیشنل ہائے وے اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے عوام کو راحت پہنچانے کیلئے کئے جارہے کاموں کی تعریف کی۔
 

تازہ ترین