تازہ ترین

خوشحال سر کی بحالی کیلئے مہم

متعدد تعمیرات مسمار ، 10 کنال اراضی بازیاب

تاریخ    14 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


سرینگر// خوشحال سر کی بحالی کے ایک حصے کے طور پر، ضلع انتظامیہ سری نگر نے خوشحال سر کے تاریخی واٹر سرکٹ کے کناروں میں اور اس کے ساتھ ساتھ ایک بڑے پیمانے پر انسداد تجاوزات مہم چلائی۔ مہم ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر شروع کی گئی جس کے دوران تحصیلدار عیدگاہ اشفاق احمد خان کی سربراہی میں انسداد تجاوزات کی خصوصی ٹیم نے خوشحال سر میں متعدد رہائشی تعمیرات کو مسمار کیا اور 10 کنال سے زائد اراضی بازیاب کی گئی۔خوشحال سر کے مکینوں کے مطابق، جھیل کی صفائی کے لیے ضلعی انتظامیہ سرینگر کی طرف سے کی گئی کوششوں سے جھیل میں واضح بہتری نظر آنا شروع ہو گئی ہے، یہ جھیل چند ماہ قبل  جانوروں کے فضلے، پلاسٹک اور سیوریج سے ڈھکی ہوئی تھی۔
 

تازہ ترین