تازہ ترین

کنٹرول لائن پر پُر اسرار فائرنگ

راجوری سیکٹر میں 2فوجی ہلاک

تاریخ    14 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


سمت بھارگو
راجوری//راجوری سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچے پر تعینات فوج کے 2اہلکار فائرنگ کے ایک واقعہ میں مارے گئے۔ پولیس نے اس معاملے کی قانونی کارروائی اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ واقعہ راجوری سیکٹر میں ایل او سی پر ہنجنوالی میں پیش آیا ۔مرنے والوں کی شناخت سپاہی سربجیت سنگھ اور سپاہی نوراج سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ پراسرار حالات میں پیش آیا جس میں دونوں فوجی اہلکار زخمی ہوئے اور دم توڑ گئے۔سٹیشن ہاس آفیسر کی سربراہی میں فوج کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور جائے وقوع کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقات بھی کر رہی ہے۔