تازہ ترین

جموں و کشمیر میں اومیکرون کےمزید 10کیس مثبت، وادی کے 366 علاقے کنٹینمنٹ زون قرار

تاریخ    13 جنوری 2022 (56 : 04 PM)   
(File Photo)

نیوز ڈیسک
سری نگر//جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کےمزید 10مثبت معاملات درج ہوئے ہیں۔ 
 
سرکاری زرائع نے معاملات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، "گزشتہ 24 گھنٹوں میں یوٹی کے مختلف علاقوں سے 10 اومی کرون کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تمام علاقوں کی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ کا حکم دیا گیاہے۔ 
 
وہیں دوسری جانب کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں مسلسل اضافے کے پیش نظر حکومت نے جموں و کشمیر کے  366 علاقے کنٹین منٹ زون بھی قرار دیے ہیں۔
 
جن میں سرینگر سے 190
 
بڈگام سے 70
 
گاندربل سے 38
 
بارہمولہ سے 38
 
بانڈی پورہ سے 11
 
پلوامہ سے 7
 
کپواڑہ سے 6
 
کولگام سے 3
 
شوپیاں سے 2
 
اور اننت ناگ سے1
 
علاقے کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ 
 
اسی اثنائ میں انتظامیہ نے پورے علاقوں کو سیل کر دیا ہے وہیں کنٹینمنٹ زونوں میں کویڈ جانچ میں تیزی لائی گئی ہے۔