تازہ ترین

ایل او سی پر دو فوجی جوان حادثاتی فائر نکلنے سے مارے گئے

تاریخ    13 جنوری 2022 (28 : 04 PM)   
(File Photo)

سمت بھارگو
راجوری// جمعرات کو راجوری سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے فارورڈ ایریا میں پیش آنے والے ایک حادثاتی نوعیت کے واقعے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
 
اسی حوالے سے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ واقعہ راجوری ایل او سی سیکٹر کے ہنجن والی میں فوجی کی اگلی چوکیوں پر پیش آیا جس میں دو فوجی اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔
 
اُنہوں نے مزید کہا، "وہ دونوں ایل او سی پر تعینات تھے اور ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ یہ واقع حادثاتی فائر نکلنے کی وجہ سے پیش آیا"۔
 
انہوں نے بتایا کہ راجوری پولیس چوکی سے ایک پولیس ٹیم موقع پر پہنچی ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔