جے ایس سی ایل نے جموں شہر میں 110 مقامات پر سٹیٹک ایڈ پینلز کی تنصیب کیلئے معاہدہ کیا

تاریخ    13 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


جموں//جموں سمارٹ سٹی لمٹیڈ ( جے ایس سی ایل ) نے آج جموں شہر میں 110 مختلف مقامات پر سٹیٹک ایڈورٹائیزمنٹ پینلز کی تنصیب کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے تا کہ شہر کی جمالیاتی قدر کو بڑھانے کے ساتھ عوامی معلومات کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے ۔ اس معاہدے پر جے ایس سی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) اونی لواسا اور پارتھ بلڈ ویل کے نائب صدر جتیندر سنگھ کے درمیان دستخط اور تبادلہ کیا گیا ۔ اس موقع پر جے ایس سی ایل کے ایڈیشنل سی ای او ہتیش گپتا اور جے ایس سی ایل کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔ جامع اشتہار پینل 110 مقامات پر نصب کئے جائیں گے جو دستیاب جگہ کے ساتھ ساتھ شہر کی جمالیاتی قدر کے مطابق سائیز میں مختلف ہیں ۔ کنجوانی چوک ، گول مارکیٹ ، توی برج ، بی سی روڈ ، وویکا نند چوک ، باہو روڈ ، تریکوٹہ نگر ، گریٹر کیلاش روڈ ، نروال اور اندرا گاندھی چوک نمایاں شناخت شدہ مقامات ہیں ۔ جموں شہر میں ایڈ پینلز کی تنصیب کا مقصد حکومتی پالیسیوں ، وقتاً فوقتاً چلائی جانے والی مہمات کے بارے میں معلومات پھیلانا ہے اور ساتھ ہی مختلف ایجنسیوں اور تجارتی اداروں کے بارے میں ان کی کاروباری اور پروموشنل سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے ۔ مستقبل قریب میں اشتہارات کی ان اسٹینڈ اسپیس کو بھی ویری ایبل میسج ڈسپلے ( وی ایم ڈیز ) تک بڑھایا جا سکتا ہے ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سی ای او ، جے ایس سی ایل اونی لواسا نے کہا کہ یہ اشتہاری پینل نہ صرف معلومات کو پھیلائیں گے بلکہ آمدنی میں بھی اضافہ کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے جے ایم سی کو میونسپل آمدنی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی جسے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیاحوں سمیت آبادی کے شہری تجربے کو بہتر بنانے کیلئے جے ایس سی ایل کے زیر اہتمام پہلے ہی کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ 

تازہ ترین