تازہ ترین

کولگام تصادم: جیش ملی ٹینٹ ،پولیس اہلکار ہلاک| 03 فوجی جوان، 02 عام شہری زخمی: آئی جی پی کشمیر

تاریخ    12 جنوری 2022 (29 : 10 PM)   


نیوزڈیسک
 
کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے پاریوان علاقے میں بدھ کو جاری تصادم میں ایک فوجی اہلکار اور ایک جیش جنگجو مارے گئے جبکہ تین فوجی اہلکار اور دو عام شہری بھی زخمی ہوئے۔
 
کشمیر پولیس زون نے آئی جی پی کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا، ”ایک فوجی اہلکار روہت چھب کی موت، 03 فوجی اہلکار اور02 عام شہری بھی معمولی زخمی ہوئے۔ وہیں جنگجو تنظیم جیشِ محمد کا 01 جنگجو مارا گیا۔علاقے میں آپریشن جاری ہے“۔
 
قبل ازیں پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی۔
 
جیسے ہی پولیس کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولی چلائی جس کے بعد مسلح تصادم شروع ہوگیا۔