تازہ ترین

کورونا کے 18مثبت معاملات کی تصدیق| آئی آئی ٹی جموں 16جنوری تک بند

تاریخ    12 جنوری 2022 (13 : 04 PM)   


نیوز ڈیسک
 
جموں// جموں صوبے میں کورونا کے یومیہ کیسز لگاتار بڑھ رہے ہیں، 18افراد کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد آئی آئی ٹی جموں کو 16جنوری تک بند رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
 
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جموں صوبے میں انتظامیہ کی ہدایت پر مختلف سرکاری اداروں میں یومیہ کورونا ٹیسٹنگ کے دوران درجنوں افراد کی رپورٹ مثبت آرہی ہیں۔
 
انہوں نے بتایا کہ منگل اور بدھ کے روز آئی آئی ٹی جموں میں رپیڈ ٹیسٹنگ کے دوران 18افراد کی رپورٹ مثبت آئی جن میں کئی ملازمین بھی شامل ہیں۔
 
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کی بھی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد آئی آئی ٹی جموں کو 16جنوری تک بند رکھنے کا فرمان جاری کیا گیا۔
 
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سیول سیکریٹریٹ جموں میں بھی ٹیسٹنگ کے دوران متعدد افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
جموں صوبے میں کورونا وائرس کے کیس لگاتار بڑھ رہے ہیں اور اب اس نے کشمیر صوبے کو بھی یومیہ کیسز کے معاملے میں پیچھے چھوڑا ہے۔
 
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ انتظامیہ کی ہدایت پر جموں صوبے میں ٹیسٹنگ کے عمل کو تیز کیا گیا ہے ۔
 
انہوں نے بتایا کہ جب ٹیسٹنگ کی شرح بڑھے گی تو یہ قدرتی بات ہے کہ مثبت معاملات میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوگا ۔
 
اُن کے مطابق اومیکرون ویرنٹ کے مشتبہ مریضوں کو طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے تاکہ اس ویرنٹ کے وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔