جے کے بینک کی ’ون ٹائم سیٹلمنٹ اسکیم2021 | کشمیر چیمبر آف کامرس نے اُمیدکی کرن قراردی

تاریخ    12 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//کشمیرچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرشیخ عاشق نے کہا ہے کشمیر کاتجارتی طبقہ زبردست تنائو اورمشکلات کاشکار ہے اور مالی عدم استحکام کی طرف گامزن ہے۔ جموں کشمیربینک کے چیف ایگزیکیٹ وافسراورمنیجنگ ڈائریکٹربلدیوپرکاش کی طرف سے 10جنوری2022کو اعلان کی گئی خصوصی ون ٹایم سیٹلمنٹ اسکیم2021،کوتاجرطبقے کیلئے اُمید کی ایک کرن قراردیتے ہوئے،انہوں نے مذکورہ اسکیم کیلئے بلدیوپرکاش کی سراہناکی۔تاہم اسکیم میں ظاہر کی گئی 30دنوں کی مدت،جس کی منظوری یانامنظوری کی اطلاع درخواست موصول ہونے کے سات روزکے اندردی جائے گی اورزیادہ سے زیادہ واپس ادائیگی 6ماہ میں کرنا ہوگی۔کشمیر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تاہم بینک حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس اسکیم کو معینہ مدت کی اسکیم نہ بنائیں اور واپس ادائیگی کی چھ ماہ کی مدت میں توسیع کریں کیوں کہ ملک بھر میں کورونا پابندیاں پھرشروع ہوئی ہیں جس کی وجہ سے تجارت متاثر ہوئی ہے۔ چیمبر صدر نے تجارتی طبقے سے اس خصوصی اسکیم کا فائدہ اُٹھانے کی بھی اپیل کی ہے ۔
 

تازہ ترین