تازہ ترین

کیرن سیکٹر میں فوجی اہلکار کی خودکشی

تاریخ    12 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں ایک فوجی اہلکار نے سروس رائفل سے خود پر گولی چلا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ کیرن سیکٹر میں 6 راشٹریہ رائفلز میں تعینات حوالدار41سالہ گرجیت سنگھ نے منگل کی شام  اپنی سروس رائفل  سے خود پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔اگرچہ اُسے اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ دم توڑ بیٹھا تھا۔ ابھی تک یہ معلوم نہ ہو سکا کہ فوجی اہلکار نے ایسا قدم کیوں اٹھایا ۔