نیشنل سروس سکیم | کشمیر یونیورسٹی میں اسکول اور کالج اساتذہ کیلئے پروگرام شروع

تاریخ    12 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// کشمیر یونیورسٹی میں این ایس ایس پروگرام کے افسران کیلئے ایک ہفتہ طویل تربیت کا آغاز ہوا۔رجسٹرار ڈاکٹر نثار اے میر نے پروگرام کے افتتاحی سیشن کی صدارت کی، جو اپنی نوعیت کا تیسرا تھا، جس کا اہتمام یونیورسٹی کے دفتر نیشنل سروس اسکیم (NSS) نے کالج اور اسکول کے اساتذہ کے لیے کیا تھا۔یہ پروگرام ایمپینلڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (ای ٹی آئی) کے زیراہتمام منعقد کیا جا رہا ہے جو کہ یونیورسٹی کے پروگرام کوآرڈی نیٹر این ایس ایس کے دفتر کو دی گئی تھی، جو وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل، حکومت ہند نے 2019 میں دی تھی۔کشمیر کے ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے 19 پروگرام افسران کو ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نے تعینات کیا ہے جبکہ کشمیر کے مختلف کالجوں کے 16 پروگرام افسران کو موجودہ پروگرام میں شرکت کے لیے ڈائریکٹر کالجز نے تعینات کیا ہے۔افتتاحی سیشن میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، رجسٹرار ڈاکٹر نثار اے میر نے NSS کے دفتر کو تربیتی پروگراموں کے انعقاد پر مسلسل توجہ دینے پر مبارکباد پیش کی جس میں ابتدائی طبی امداد، دماغی صحت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمیت اہم سماجی، صحت اور ماحولیاتی مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے۔یونیورسٹی کے این ایس ایس پروگرام کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر مصور احمد نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اس موقع کا بہترین استعمال کریں اور ماہرین سے ان مہارتوں کے بارے میں سیکھیں جن کی انہیں زمینی سطح پر این ایس ایس پروگراموں کو حقیقت میں ترجمہ کرنے کی ضرورت ہے۔
 
 

تازہ ترین