تازہ ترین

سکمز میڈیکل کالج بمنہ میں بھی سرمائی تعطیلات منسوخ

تاریخ    11 جنوری 2022 (32 : 02 PM)   


نیوز ڈیسک
 
سری نگر// سکمز صورہ کے بعدسکمز میڈیکل کالج بیمنہ کے حکام نے بھی کووڈ معاملات مین اضافے اور وائرس کے نئے قسم  اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر فیکلٹی کے لیے موسم سرما کی تعطیلات 2022 کو منسوخ کر دیا ہے۔
 
اس سلسلے میں منگل کے روز پرنسپل سکمز میڈیکل کالج بمنہ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں پروفیسر عرفان ربانی نے فیکلٹی ممبران سے کہا کہ وہ 12 جنوری بروز بدھ کو دوبارہ ڈیوٹی شروع کریں۔
 
 
شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ نے بھی کووڈ بڑھنے کے پیش نظر آج اساتذہ کے لیے موسم سرما کی تعطیلات 2022 کو منسوخ کر دیا۔