تازہ ترین

مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر چھٹی| جموں و کشمیر حکومت نے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی

تاریخ    11 جنوری 2022 (30 : 02 PM)   


نیوز ڈیسک
 
جموں//جموں و کشمیر حکومت نے منگل کو مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر تعطیل کے سلسلے میں حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کے پرنسپل سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
 
حکومت کے پرنسپل سکریٹری منوج کمار دویدی کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق"مہاراجہ ہری سنگھ کی سالگرہ پر تعطیل کی اجرائیگی کیلئے حکومت نے نیگوشی ایبل انسٹرومنٹ ایکٹ 1881کے تحت ایک کمیٹی کو آئین کے مطابق منظوری دی گئی ہے۔ 
 
حکومت کے پرنسپل سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود، انتظامی سیکرٹری محکمہ ثقافت اور ڈویژنل کمشنر جموں کو ممبران کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
 
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ کمیٹی جب بھی ضرورت ہو کسی دوسرے ممبر (ممبروں) کو شریک کر سکتی ہے۔