ڈی آئی پی آر جموں نے نکڑ ناٹک کا اہتمام کیا

تاریخ    11 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


جموں// سماجی بیداری پیدا کرنے کی اپنی کوششوں کے تسلسل میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ جموں کے ثقافتی ونگ نے سوموار کو یہاں جنرل بس سٹینڈ جموں میں ایک نکڑ ناٹک کا انعقاد کیا۔ اسٹریٹ پلے، یا نکڑ ناٹک، کووِڈ 19، اس کی روک تھام اور کووِڈ کے مناسب رویے کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے کھیلا گیا۔اس ڈرامے میں کووِڈ کی وبا، اس کے پھیلاؤ اور اس کی ویکسین کے بارے میں شکوک و شبہات اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی۔ لوگوں نے اس سے خوب لطف اٹھایا، جن میں سے بعض نے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں میں اس سبق کو مزید پھیلانے کا عہد بھی کیا۔ ڈی آئی پی آر کی ٹیم کو مطلع کیا کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

تازہ ترین