تازہ ترین

کپوارہ میں اے سی بی کی کارروائی

اسسٹنٹ سب انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

تاریخ    11 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں اینٹی کورپشن بیورو( ACB)نے ایک پولیس آفیسر کو رشوت لیتے ہوے گرفتار کیا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کی شام اینٹی کورپشن بیورو نے کپوارہ مارکیٹ میں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد سلطان ساکن درد سن کرالہ پورہ کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک شخص سے رشوت کی رقم حاصل کررہا تھا۔بیورو میں اس بات کی شکایت درج کی گئی تھی کہ مذکورہ پولیس آفیسر کسی کیس کے سلسلے میں ایک شخص سے رشوت طلب کررہا ہے چنانچہ شکایت موصول ہونے کے بعد کیس درج کیا گیا اور تحقیقات کی گئی۔ذرائع نے کہا کہ مذکورہ آفیسر  جب رشوت کی رقم حاصل کرنے لگا تو اینٹی کرپشن بیورو نے چھاپہ مارا اور پولیس آفیسر کو رشوت لیتے ہوے گرفتار کیا ۔پولیس آفیسر کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔