تازہ ترین

کوٹرنکہ کی سڑکیں ناقابل استعمال ہو گئی

تاریخ    8 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


محمد بشارت
 کوٹرنکہ //خطہ پیر پنچال میں جاری شدید بارش و برفباری کی وجہ سے جہاں زندگی کا پہیہ جام ہو گیا ہے وہائیں کوٹرنکہ سب ڈویژن کی کچی رابطہ سڑکیں آہستہ آہستہ نا قابل استعمال ہو تی جارہی ہیں ۔مکینوں نے بتایا کہ سب ڈویژن کی متعدد اندرونی سڑکوں پر پسیاں گر آنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ بدھل سے گھبر جانے والی رابطہ سڑک پر نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے سڑک کا پانی لوگوں کے گھروں و زمینوں میں داخل ہو رہا ہے ۔لوگوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی و دیگر تعمیر اتی ایجنسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان رابطہ سڑکوں کے ارد گرد کیچڑ کی وجہ سے اب مکینوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔سرپنچ راج نگر محمد شبیر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ رابطہ سڑکوں پر نہ تو کلوٹ بنائے گئے ہیں اور نہ ہی حفاظتی باندھ تعمیر کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے بارشوں کے پانی سے لوگوں کی زمینیں و رہائشی مکانات متاثر ہو رہے ہیں ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑکوں کو جلدازجلد قابل آمد وفت بنانے کےلئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی جائیں ۔