تازہ ترین

پلوامہ کے تین ملک پلانٹس میں معیاری دودھ کی پیدوار شروع

وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور دودھ لوگوں تک پہنچانے کاعزم

تاریخ    2 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


سرینگر//تین دودھ کے پروسیسنگ یونٹس جیسے میسرز زُم زُم ملک پروڈکٹس ، میسرز حلیب ملک پروڈکٹس اور میسرز انشا ڈیری لمٹیڈ جو آئی جی سی لاسی پورہ پلوامہ سے کام کر رہے ہیں ، آگے آئے ہیں اور وٹامن اے اور ڈی ، ایف ایس ایس اے آئی اور فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن جے اینڈ کے، کے تعاون سے دودھ کی بہتری کا عمل شروع کیا ہے ۔فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن جموں و کشمیر نے ایف ایس ایس اے آئی کے ساتھ مل کر ایف ایس ایس اے آئی کی جانب سے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایک پہل لوگوں میں غذائیت کی کمی اور صحت سے متعلق دیگر مسائل خوراک کی مضبوطی کے سلسلے میں سرینگر میں دودھ کی مصنوعات کی پروسیسنگ اور تیاری میں مصروف فوڈ بزنس آپریٹرز کیلئے 03 روزہ آگاہی /تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایف ایس ایس اے آئی اور کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فوڈ فورٹیفیکیشن پر ایک سلسلہ وار بات چیت کا اجلاس منعقد کیا جس میں فوڈ اینڈ سول سپلائیز اور کنزیومر افئیرز، سماجی بہبود ، اسکول ایجوکیشن اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کے گراؤنڈ افسران  بزنس آپریٹرز جو دودھ اور دودھ کی مصنوعات ، چاول اور گندم کے آٹے کی تیاری /پروسیسنگ میں مصروف ہیں، شامل تھے ۔