یو این آئی
جموں// جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے شری امرناتھ جی یاترا کے لئے یاتریوں کا کشمیر روانہ ہونے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح 54 گاڑیوں میں 984 یاتریوں پر مشتمل ایک اور جھتا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔
یہ تعداد کے لحاظ سے کشمیر روانہ ہونے والا سب سے چھوٹا جھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں سے 21 گاڑیوں میں 498 یاتری ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے جن میں 424 مرد، 69 خواتین اور 5 سادھو شامل تھے۔
بالتل بیس کیمپ کے لئے 33 گاڑیوں میں 486 یاتری روانہ ہوئے جن میں 353 مرد اور 128 خواتین شامل تھیں۔یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے لئے اب تک چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔سال گذشتہ 3 لاکھ 60 ہزار یاتریوں نے ہی پوتر گھپا کا درشن کیا تھا۔62 دنوں پر محیط یہ سالانہ یاترا 31 اگست شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔