کشتواڑ سڑک حادثے میں 9 افراد زخمی، 2 کی حالت نازک

عاصف بٹ

کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں اتوار کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، بعد دوپہر ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ واڑوان میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں میں 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔یہ واقع گزر علاقے میں اس وقت پیش آیا جب لوڈ کیریئر گاڑی زیرنمبر JK19-9700 ڈرائیورسے بے قابو ہوکر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ زخمی افراد کی شناخت گاڑی کا ڈرائیور سجاد احمد ولد محمد یوسف ساکنہ ڈانڈیپورہ اننت ناگ ،کوثرہ بیگم زوجہ ارشد ساکنہ مانسر سانبہ ، محمد جبار ولد محمد شفیع ساکنہ منگلی واڑون ، جمیلہ بیگم زوجہ محمد جبار ،عارف احمد ولد محمد جبار ، عاصف محمد ولد محمد جبار ،عرمینہ ولد محمد جبار، سافیہ بیگم زوجہ محمد شریف و شبنم بیگم ولد محمد شریف ساکنہ منگلی کے طورہوئی۔
ادھر پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔