عاصف بٹ
کشتواڑ// کشتواڑ میں بدھ کی صبح پیش آئے ایک دلدوز سڑک حادثے میں کم از کم 7 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 4 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ڈنگڈورو پاور پروجیکٹ (داچن علاقہ) کے قریب کروزر گاڑی کو حادثہ پیش آیا جو پروجیکٹ کے مزدوروں کو لے جا رہی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں 6 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے جبکہ مزید ایک ریسکیو آپریشن کے دوران دم توڑ گیا، حادثے میں 3 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچاﺅ کاروائی شروع کی، انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
حادثے میں لقمہ اجل بنے افراد کی شناخت سدیش کمار ولد کرم چند سکنہ کاستی گڑھ ڈوڈہ، اختر حسین ولد محمد عباس سکنہ دچھن کشتواڑ، عبدالرشید ولد عزیز محمد سکنہ بنجوار کشتواڑ، مبشر احمد ، اتوا ، راہول اور کرن کے طور پر ہوئی ہے۔
کشتواڑ پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے صدمے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس موقع پر موجود ہے اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔