نوشہرہ بونیار میں 8 شر پسند گرفتار: پولیس

File Photo

یو این آئی

سری نگر//جموں وکشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے بونیار نوشہرا میں پولیس نے امن و قانون میں رخنہ ڈالنے پادائش میں 8 شر پسند وں کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 29مارچ کے روز شر پسند عناصر نے بد نام زمانہ منشیات فروش توقیر احمد ماگرے ولد بشیر احمد ماگرے جس کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کورٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا ہے کو بچانے کی خاطر نوشہرابونیار شاہراہ پر دو گھنٹے تک دھرنا دیا ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کو بروئے کار لا کر امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی پادائش میں 8 افراد کو حراست میں لیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت ریاض احمد ولد محمد مختیار، مشہود یاسین میر ولد محمد یاسین میر ، غلام رسول صوفی ولد عبدالغفور صوفی ، شوکت احمد ولد عبدالغفار، تسلیم احمد ولد علی محمد ، پرویز احمد ولد عبدالعزیز ، منظور احمد ولد علی محمد اور عبدالمجید نائیکو ولد عبدالرحمن ساکنان نوشہرا کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے واضح کیا ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی خاطر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جاے گا۔