جموں وکشمیر حکومت نے گول (رام بن) کے مشہور سیاحتی مقام “گھوڑا گلی” کی تجدید و مرمت کیلئے 77.25 لاکھ روپے کے فنڈس کو منظوری دی ہے، جس میں سے 29.18 لاکھ روپے کی رقم جاری کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر رام بن نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا کہ متعلقہ منصوبے پر کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے سیاحتی مقام کی تعمیر و مرمت کیلئے رقم واگذار کئے جانے پر مقامی لوگوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔