ترکی اور شام میں 7.8شدت کا زلزلہ، 109 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی

انقرہ//ترکی اور شام سمیت مختلف ملکوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے سے109 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوگئے، زلزلہ اس قدر ہولناک شدت کا تھا کہ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کے گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی ، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں تھا۔
ترکیہ کے صوبے ملاطیا میں 23 افراد جاں بحق اور420 زخمی ہو گئے، گورنر ملاطیا کے مطابق صوبے میں 140 عمارتیں ملبے کا ڈھیر ہو گئیں ، ترک وزیر داخلہ نے کہاہے کہ زلزلے سے ترکیہ کے 10 شہر متاثر ہوئے۔
زلزلے کے جھٹکے یونان ،قبرص ،لبنان اور اردن میں بھی محسوس کئے گئے، عراق ،شام ،جارجیا آرمینیا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،شام میںز لزلے سے 86 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔
زلزلے کے بعد کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں۔ گرنے والی عمارتوں کے ملبے تلے بڑی تعداد میں لوگ دبے ہوئے ہیں۔ انہیں ملبے سے نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر راحت اور بچاو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ یو ایس جیولوجیکل سروس نے بتایا کہ جنوب مشرقی ترکی میں گازیان ٹیپ کے قریب 7.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ ترک حکام نے ابھی تک کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی ہے، لیکن سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں علاقے کے کئی قصبوں میں تباہ شدہ عمارتوں کو دکھایا گیا ہے۔