یو این آئی
ویلنگٹن// نیوزی لینڈ کے کرماڈیک جزائر میں جمعرات کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی۔ چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) نے یہ اطلاع دی۔
سی ای این سی نے کہا کہ زلزلے کا مرکز 30.2 ڈگری جنوبی عرض بلد اور 176.05 ڈگری مغربی طول البلد اور سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ابھی تک کسی جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
کرماڈیک جزائر اور نیوزی لینڈ کے آس پاس کے علاقے پیسیفک رنگ آف فائر کا حصہ ہیں جو بڑے زلزلوں سے متاثر ہے۔اس ماہ کے شروع میں، کرماڈیک جزائر کے قریب بحرالکاہل میں 6.9 شدت کا ایک طاقتور لیکن گہرا زلزلہ آیا تھا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر اندر تھا۔ زلزلے کے بعد نیوزی لینڈ میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔