جموں وکشمیر میں مزید637کورونامعاملات کی تصدیق

جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 637نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں525کشمیر صوبہ سے اور 112 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,72,011تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید670اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں496صوبہ کشمیر اور174کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوِس کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔جموں وکشمیر یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,72,011معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے)4,893صوبہ جموں میں 922اور کشمیر صوبے میں3,971)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,62,341اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,777تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,431کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,346کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
سرکاری بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں 174،ضلع بارہمولہ میں178،ضلع بڈگام میں58، ضلع پلوامہ میں 22 ،ضلع کپواڑہ میں28،ضلع اننت ناگ میں16 ، ضلع بانڈی پورہ میں09، ضلع گاندربل میں 06، ضلع شوپیان میں 02اورضلع کولگام میں32 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
اِسی طرح ضلع جموں میں65، ضلع اودھمپور میں03،ضلع راجوری میں05، ضلع ڈوڈہ میں11، ضلع کٹھوعہ میں03،ضلع سانبہ میں04 ، ضلع پونچھ میں 02 ،ضلع رام بن میں06 اورضلع کشتواڑ میں13 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ضلع رِیاسی میں کسی بھی کووڈمثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے ۔