جموں وکشمیر میں مزید626افراد کورونا وائرس سے متاثر

جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 626نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں512کشمیر صوبہ سے اور 114 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,70,827تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید525اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں403صوبہ کشمیر اور122کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوِس کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔جموں وکشمیر یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,776تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,430کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,346کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
سرکاری بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں 167،ضلع بارہمولہ میں105،ضلع بڈگام میں81، ضلع پلوامہ میں 15 ،ضلع کپواڑہ میں64،ضلع اننت ناگ میں22 ، ضلع بانڈی پورہ میں 14، ضلع گاندربل میں 24، ضلع شوپیان میں 01اورضلع کولگام میں19 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
اِسی طرح ضلع جموں میں72، ضلع اودھمپور میں05،ضلع راجوری میں02، ضلع ڈوڈہ میں08، ضلع کٹھوعہ میں03،ضلع سانبہ میں02 ، ضلع پونچھ میں 03 ،ضلع رام بن میں09 ، ضلع کشتواڑ میں09اورضلع ریاسی میں 01نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔