کپواڑہ سڑک حادثہ میں 55 سالہ شہری کی موت

اشرف چراغ

کپواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں منگل کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 55 سالہ شہری کی موت واقع ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک ایکو گاڑی نے ہندواڑہ سے کپواڑہ جاتے ہوئے درگمولہ کے شرتمکم کے قریب ایک راہگیر کو ٹکر مار دی۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ میں راہگیر کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے علاج کے لیے سب ضلع ہسپتال کپوارہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
متوفی کی شناخت علی محمد بٹ ولد خضر محمد ساکن ولگام کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنائ، پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔