اسمبلی انتخابات کاپہلا مرحلہ:سہ پہر3بجے تک 50.65یصد پولنگ

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت جاری ووٹنگ کے عمل میںسہ پہر3بجے تک پولنگ کی شرح 50.65فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
اعداد و شمار کے مطابق مختلف اسمبلی حلقوں میں کی ووٹنگ کی شرحیں درج ذیل ہیں:
– اننت ناگ:34.71فیصد
– اننت ناگ (مغربی): 39.51فیصد
– بانہال:59.00 فیصد
– بھدرواہ: 58.32 فیصد
– ڈی ایچ پورہ: 55.14 فیصد
– دیوسر: 46.34 فیصد
– ڈوڈہ: 62.13 فیصد
– ڈوڈہ (مغربی): 66.75 فیصد
– ڈورو: 50.50 فیصد
– اندروال:72.20 فیصد
– کشٹواڑ: 67.58 فیصد
– کوکرناگ (ایس ٹی): 50.00 فیصد
– کولگام: 50.75 فیصد
– پاڈر-ناگسینی: 71.08 فیصد
– پہلگام: 58.89 فیصد
– پامپور: 35.70 فیصد
– پلوامہ: 40.20 فیصد
– راجپورہ: 38.63 فیصد
– رام بن: 61.38 فیصد
-شانگس (اننت ناگ مشرقی): 45.34 فیصد
– شوپیان: 48.40 فیصد
– سریگفوارہ-بجبہاڑہ: 48.30 فیصد
– ترال: 32.87 فیصد
– زینہ پورہ: 45.40 فیصد

مجموعی طور پر اننت ناگ ضلع میں سہ پہر تین بجے تک 46.67فیصد،ڈوڈہ میں61.90فیصد،کشتواڑ میں70.03فیصد،کولگام میں50.57فیصد،پلوامہ میں36.90،رام بن میں60.04ورشوپیاں میں46.84فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس موقع پر انتخابی عمل کی نگرانی جاری ہے، اور امیدواروں کی طرف سے ووٹرز کو متحرک کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 16 اگست کو تین مراحل میں انتخابات کا اعلان کیا تھا: پہلا مرحلہ آج، دوسرا 25 ستمبر اور آخری مرحلہ 1 اکتوبر 2024 کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو کی جائے گی۔ یہ انتخابات گزشتہ 10 سالوں کے بعد منعقد ہو رہے ہیں۔