عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// مرکزی حکومت نے تقریباً 80 کروڑ غریبوں کو ماہانہ 5 کلو گرام مفت اناج فراہم کرنے کیلئے پی ایم جی کے اے وائی سکیم کو مزید پانچ سال تک بڑھا دیا ہے۔
منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں فیصلہ لیا گیا۔
بدھ کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے، اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (PMGKAY) کو یکم جنوری 2024 سے مزید پانچ سال کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔
سکیم کو آخری بار 31 دسمبر 2023 تک بڑھایا گیا تھا۔
وزیر نے کہا کہ اگلے پانچ سالوں میں سکیم پر تقریباً 11.8 لاکھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
پی ایم جی کے اے وائی کو 2020 میں وبائی امراض سے نجات کے اقدام کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا، جس کے تحت نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے تحت 5 کلو سبسڈی اجناس کے علاوہ ہر مستفید کو 5 کلو مفت اناج فراہم کیا گیا تھا۔
دسمبر 2022 میں، جیسے ہی پی ایم جی کے اے وائی متعدد توسیعوں کے بعد ختم ہو ا تو این ایف ایس اے کے تحت مزید ایک سال کے لیے مفت راشن فراہم کر دیا گیا۔