سرنکوٹ ڈگری کالج میں این ایس ایس ڈے منایا گیا
سرنکوٹ// گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ کے این ایس ایس یونٹ نے ڈگری کالج میں این ایس ایس کا یوم تاسیس منایا گیا۔جموں و کشمیر ایچ ای ڈی سے سبکدوش پروفیسر ڈاکٹر ایس ڈی شرما اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ جے اینڈ کے ایچ ای ڈی سے سبکدوش پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد زمان چوہدری اس موقع پرموجود تھے ۔تقریب کی صدارت جی ڈی سی سرنکوٹ کے پرنسپل پروفیسر خادم حسین نے کی۔ پروگرام کا آغاز قومی ترانہ کے ساتھ کیا گیا۔ پروفیسر فاطمہ بی ایچ او ڈی شعبہ سیاسیاست نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ این ایس ایس کے پروگرام آفیسر پروفیسر خلیق احمد نے تفصیلی طورپر این ایس ایس کی سالانہ رپورٹ پیش کی جس میں انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران این ایس ایس یونٹ کی جانب سے کی گئی مختلف سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔این ایس ایس کے رضاکاروں نے تقریب سے متعلق اپنے خیالات پیش کئے۔اس کے علاوہ این ایس ایس کے رضاکاروں اور کالج کے دیگر طلباء کی طرف سے کچھ ثقافتی سرگرمیاں بھی پیش کی گئیں۔ اس موقع پر 12 این ایس ایس رضاکاروں کو این ایس ایس یونٹ کے فعال رکن ہونے پر مبارکباد دی گئی۔ مدعو مہمان مقررین میں سے پروفیسر ایس ڈی شرما پروفیسر محمد زمان سید افتخار حسین ایم این قریشی نذیر قریشی اور راجیش سوری نے اپنی تقریر کی جس میں انہوں نے کالج کے احاطے اور باہر این ایس ایس کے رضاکاروں کے کردار پر زور دیا۔ اس موقع پر منتظمین کی جانب سے مہمانوں اور کچھ میڈیا پرسنز کو تعلیم اور سماجی خدمات کے شعبے میں ان کی خدمات پر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔