ڈاکٹر حسیب مغل ایورڈ سے سرفراز
راجوری//راجوری اور پونچھ رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر حسیب مغل (آئی پی ایس) کو دوسری بار (صدر کے) پولیس میڈل برائے بہادری سے نوازا گیا ہے۔ڈاکٹر حسیب کو حال ہی میں ترقی دے کر ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج کے طور پر تعینات کیا گیا تھا اور اس سے پہلے ایس ایس پی پولیس کنٹرول روم جموں اور ایس ایس پی سرینگر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔حکومت ہند کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں ڈاکٹر حسیب مغل کو سیکورٹی کے محاذ پر ان کی مثالی خدمات کے لئے اعزاز سے سرفراز کیاگیا ہے ۔دریں اثنا، راجوری اور پونچھ کے لوگوں نے ڈاکٹر مغل کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے۔جموں و کشمیر میں ڈاکٹر حسیب مغل کی خدمات کو سراہتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ پی ایم جی کو دوسری بار ملنا خود ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔

سنئی میں رابطہ سڑک پر تار کول بچھانے کا عمل شروع
بختیار کاظمی
سرنکوٹ//سرنکوٹ کے سنئی علاقہ میں بنائی گئی رابطہ سڑک پر تارکول بچھانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ کے رکن شاہنواز چوہدری نے متعلقہ محکمہ کے اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر کی موجودگی میںتار کول بچھانے کے عمل کا افتتاح کیا ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ رابطہ سڑک لوہر سنئی تا اپر سنئی اور اپر چوہانہ تک بنائی گئی ہے جوکہ سینکڑوں کی تعداد میں عام لوگوں کی آمد ورفت کا ذریعہ ہے ۔ اس موقع پر مکینوں نے ڈی ڈی سی ممبر کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ عام لوگوں کی جانب سے گزشتہ کئی عرصہ سے مذکورہ مانگ کی جارہی تھی جس کو پورا کیا گیا ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس رابطہ سڑک کو جلدازجلد مکمل کر کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائینگی۔اس موقع پر سرپنچ ایسوسی ایشن کے صدر سرنکوٹ وحید شاہ ،حاجی حافظ باجی نور محمد فیض اکبر ایڈوکیٹ شیراز بجار ایڈوکیٹ نصیر بھٹی مدثر احمد اور اعجاز چوہان ودیگران بھی موجود تھے۔

 

سرنکوٹ میںمتعدد ترنگا ریلیوں کا انعقاد
بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سرنکوٹ کے مختلف مقامات پر ترنگا ریلی کو بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ چلایا جا رہا ہے جس میں مختلف شعبہ جات سے لوگوںریلیوںمیں شرکت کررہے ہیں ۔اس سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بھاجپا سنیئر لیڈر اور سابقہ ایم ایل سی پردیپ شرما کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔پارٹی کارکنوں جن میں اظہر منہاس ،ارشاد بٹ ،ایڈوکیٹ محمود قریشی نے بس اڈا سے لیکر اقبال نگر تک ترنگا ریلی نکالی وہیں مونسپل کونسلروسنیئر لیڈر اور سیول سوسائٹی کے رکن حمید منہاس نے بھی ترنگا لہرایا اور کہا کہ ملک کی سلامتی ہو اور امن و مان قائم رکھنے کیلئے سماج کے ہر ایک فرد کو اپنا رول ادا کرنا پڑے گا ۔اس ریلی میں سرنکوٹ کے کثیر لوگوں نے شرکت کی ۔ مونسپل کمیٹی سرنکوٹ نے اپنے دفتر سے لیکر ایم ایل اے چوک ترنگا ریلی نکالی جس میں میونسپل کمیٹی سرنکوٹ کے چیئر مین ممتاز احمد بجاڑ و کونسلروں کے ہمراہ ملازمین نے شمولیت اختیار کی۔ ایس ایچ ڈی اسکول کے طلباء وطالبات و اساتذہ نے ایک ترنگا ریلی پوٹھہ سے سرنکوٹ بس اڈا تک نکالی۔سرنکوٹ قصبہ کے وارڈ نمبر پانچ کی کونسلر انعم چوہدری نے سرنکوٹ مندر تا بس سٹینڈ تک ترنگا ریلی نکالی جبکہ جموں و کشمیر آرمڈ پولیس نے بس اڈا سرنکوٹ پر لوگوں میںقومی پرچم تقسیم کئے ۔

 

منشیات سمگلروں کو بخشا نہیں جائے گا :پولیس
بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سرنکوٹ پولیس نے منشیات کے خلاف سخت در عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ منشیات سمگلروں کو کسی صورت میں بخشا نہیں جائیگا۔ سرنکوٹ کومنشیات سے پاک رکھنے کے لئے پولیس اہم اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے تحت گزشتہ کچھ عرصہ میں کئی سمگلروں کو گرفتار بھی کیاگیا ہے ۔پولیس نے کہاکہ ڈرگس جیسی جان لیوا بیماری نوجوانوں کے مستقبل کو برباد کر رہی ہے جس کا خمیازہ والدین کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ایس ایچ او سرنکوٹ راجویر سنگھ نے کہاکہ سماج میں غیر قانونی کام کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے سرنکوٹ کے مکینوں بالخصوص والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے بچوں کو غیر قانونی کاموں کی جانب راغب ہونے سے بچائیں تاہم اگر کوئی بھی شخص منشیات کے کاروبار میں ملوث پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مرزا محمد خلیل انتقال کر گئے
سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکت
پرویز خان
منجا کوٹ //تحصیل منجاکوٹ کے جمولہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے مرزا محمد خلیل اتوار کے روز اس در فانی سے کوچ کر گئے۔مرحوم پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھے اور موجودہ وقت میں وہ سی ائی ڈی ونگ میںخدمات انجام دے رہے تھے ۔اہل خانہ کے مطابق مرحوم گزشتہ دو برسوں سے بیماری میں مبتلا ہو گئے تھے جس کے بعد ان کا انتقال ہو گیا ۔مرحوم نے ایمانداری کیساتھ محکمہ میں رہ کراپنی خدمات انجام دی ہیں ۔ان کی نماز جنازہ میںسیاسی و سماجی اور مذہبی لیڈران کیساتھ ساتھ ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔منجا کوٹ کے سیاسی و سماجی شخصیات نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کیساتھ تعزیب کی ہے ۔

دھیری ریلیوٹ سکول میں مصوری و تقریری مقابلہ
راجوری //آزادی کے امرت مہا اتسو اور ہر گھر ترنگا مہم کے زیر تحت گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول دھیری ریلیوٹ میں ایک مصوری و تقریری مقابلے کا اہتمام کیاگیا ۔اس موقعہ پر سکول منتظمین کیساتھ ساتھ بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سکول پرنسپل قیوم شاہ کی قیادت میں منعقدہ پروگرام کے دوران 180سے زائد بچوں نے پروگرام میںشر کت کی جبکہ بچوں نے مصوری مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کابہترین مظاہرہ کیا ۔اس دوران بچوں نے آزادی و دیگر عنوانوں کے زیر تحت تقریری مقابلے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس تقریب کے دوران فوج کی جانب سے سکولی بچوں کو قومی پرچم بھی تقسیم کرنے کیساتھ ساتھ تلقین کی گئی وہ آزادی کے موقعہ پر اپنے گھروں میں قومی پرچم لہرانے کیساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی بیدار کریں ۔

منڈی میں والی بال ٹورنامنٹ منعقد
عشرت حسین بٹ
منڈی// تحصیل منڈی کے جالیاں علاقہ میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ایس ایچ او منڈی مختار علی نے کیا۔ ٹورنامنٹ میں تحصیل منڈی کی آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس موقعہ پر ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ او م مختار علی نے کہا کہ تحصیل منڈی کے نوجوانوں کی ہر لحاظ بہتر نشو نما ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل کود اور دوسر ے سماجی کاموں میں رہنا منشیات سے پاک رکھے گی۔ انہوں نے مقدومی یوتھ کے تمام لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ منڈی کے دور دراز علاقوں میں کھیل کود کے مقابلے کروا کر یہاں کی یوتھ کو ہر طرح کی برائی سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس بھی منڈی کی یوتھ کے ساتھ ملکر سماج میں بہتر کاموں کو بڑھاوا دینے کی پھر پور کوشش میں ہیں۔ تقریب سے مقدومی یوتھ کے رہنما بلال مقدومی نے کہا کہ ان کی ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ نوجوانوں کو بہتر کام کی طرف لگایا جائے تاکہ وہ ایسی چیزوں سے دور رہیں تاکہ ان کی زندگی بہتر راستے پر چل سکے ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر ماہ کرکٹ والی بال اور دوسرے کھیل کود کا بھی اہتمام کرتے ہیں تاکہ نوجوان منشیات جیسی لت سے دور رہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا آنے والے تین دن تک جاری رہے گا۔

ہائی سکول بنوت میں آگاہی پروگرام کا انعقاد
حسین محتشم
پونچھ//چائلڈ لائن پونچھ نے نیشنل ڈیولپمنٹ یوتھ کے تعاون سے بنونت ہائی اسکول میں بچوں کے حقوق کے بارے میں آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا تاکہ بچوں کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ پروگرام میں سکول کے تمام سٹاف نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سبزار احمد کوآرڈی نیٹر چائلڈ لائن پونچھ نے طلباء کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کیا اور ان بچوں سے متعلق کسی بھی مدد کے لئے نیشنل ہیلپ لائن نمبر 1098 کو شیئر کریں جو دیکھ بھال اور تحفظ کے محتاج ہیں۔وہ سماجی برائیوں جیسے بچپن کی شادی، چائلڈ لیبر، منشیات کے استعمال اور دیگر مسائل سے بھی آگاہ کرتے ہیں اور بچوں کو آگاہ کرتے ہیں کہ یہ کس طرح ان کی زندگیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں اور انہیں نقصان پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے ان سے درخواست کی کہ وہ ایسے مسائل کی اطلاع 1098 پر دیں۔ پروگرام کو پورے عملے نے سراہا اور ماسٹر محمد رفیق انچارج ہیڈ آف سکول نے چائلڈ لائن کے کام کو سراہتے ہوئے طلباء سے درخواست کی کہ وہ ایسی قیمتی معلومات کو ہمیشہ ذہن میں رکھیں اور 1098 پر اس طرح کے مسائل کی اطلاع دیں۔ بچوں پر دباؤ ڈالیں کہ وہ امتیازی سلوک، ہراساںکئے جانے کے خلاف آواز اٹھائیں اور 1098 پر رپورٹ کریں۔

غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی کی ستائش
حسین محتشم
پونچھ//سماج سیوا سوسائٹی پونچھ(ایس ایس ایس) نے محکمہ پولیس اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے بیتاڑ نالہ اور پونچھ ندی میں غیر قانونی کانکنی کے خلاف سخت کارروائی کی سراہانا کی ہے۔ جگل کشور صدر سماج سیوا سوسائٹی پونچھ نے کہا کہ اس حوالے سے انہوں نے آواز بلند کی چلو دیر سے مگر انتظامیہ حرکت میں آئی۔ انہوں نے تحصیلدار حویلی بشیر انجم خٹک (KAS)، اے آر ٹی او پونچھ بشارت محمود (کے اے ایس)، ایس ایچ او حویلی رنجیت سنگھ راؤ، نائب تحصیلدار معروف خان اور نائب تحصیلداراختر عباس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ اندر جیت (KAS) کی ہدایت پر اس ساری مشق کی قیادت کی۔انہوں نے کہا غیر قانونی کان کنی کے باعث مقامی لوگوں کو بہت سے مسائل درپیش ہیں اور انتظامیہ نے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے۔ انتظامیہ نے کان کنوں کے خلاف کارروائی کرکے اپنی طاقت اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایسے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ غیر قانونی کان کنی کا یہ مسئلہ مستقل طور پر ختم ہو۔ انہوں نے اس کام کے لئے ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ پولیس فورس اور نائب تحصیلدار کان کنی کے مقامات پر پہنچ گئے، ٹرالیوں اور ٹپروں کے ٹائر پنچر کئے گئے اور ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔ کچھ گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا اور کان کنی کے لئے استعمال ہونے والے ریمپ کو تباہ کر دیا گیا۔ صدر جگل کشور نے کہا کہ انتظامیہ اور محکمہ پولس کے اس قسم کے اقدامات سے عوام کو واقعی ایک مضبوط پیغام گیا ہے اور اس قدم کو سراہا جانا چاہیے۔ نیز غیر قانونی کان کنی کے اس مسئلے کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لئے اس قسم کے اقدامات کو مسلسل اٹھانا چاہیے۔

منگناڑ میں جلوس عزائے سید الشہدا برآمد
حسین محتشم
پونچھ//پوری دنیا کی طرح سرحدی ضلع پونچھ میں محرم الحرام کی نسبت سے جلوس عزا اور مرثیہ و نوحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع کے صدر مقام سے چند کلو میٹر دوری پر واقع گائوں منگناڑ میں انجمن خدام الحسین کے زیر اہتمام میں جلوسِ گہوارہ شریف و علم مبارک نکالا گیا جس میں عزاداروں نے مرثیہ و نوحہ خوانی کے ذریعے شہدائے کربلا سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ جلوس مسجد علی علیہ السلام منگناڑ سے نکلا اور امام بارگاہ عالیہ منگناڑ میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس عزا میں سینکڑوں عزاداروں ضلع کے طول عروض سے شرکت کی۔منگناڑ میں جلوس عزاء کے دوران مذہبی رواداری کو برقرار رکھتے ہوئے مقامی برادریوں نے بھی شرکت کی۔ جلوس کے حوالے سے عزاداروں نے کہا کہ ’جلوس عزا میں اتحاد بین المسلمین کی ایک مثال بھی دیکھنے کو ملتی ہے۔جلوس سے قبل لنگر حسینی کا بھی اہتمام کیا گیا اور عزاداروں کے لیے پانی، سبیل کا انتظام کیا گیا تھا۔ جلوس کے اختتام پر مجلس عزا منعقد ہوئی۔ جہاں مولانا کرار حسین جعفری نے اور مولانا سجاد حسین صفوی نے فلسفہ شہادت امام حسین ؑبیان فرمایا۔مجلس کے اختتام پر عالم انسانیت کے لئے دعا طلب کی گئی۔

 

پونچھ میونسپل کونسل نے ترنگا ریلی بر آمد کی
حسین محتشم
پونچھ//آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت میونسپل کونسل پونچھ کی جانب سے ترنگا ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت صدر میونسپل کونسل پونچھ ایڈوکیٹ سنیل کمار شرما اور ایڈوکیٹ عمیرہ شیخ نائب صدر میونسپل کونسل پونچھ نے کی۔ریلی میونسپل کونسل پونچھ کے دفتر سے شروع ہو کر بازار سے ہوتے ہوئے تاریخی قلعہ پونچھ سے گزرتے ہوہریڈ پارک میں اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں شریک ہونے والوں میں مشتاق حسین سی ای او ایم سی پونچھ، زرینہ بیگم، ہرپریت کور، سنجے کھجوریہ، جاوید احمد، بھلوندر سنگھ بگھی، پرویندر سنگھ اور مختلف وارڈوں کے کونسلرز اور دیگران نے شرکت کی۔ میونسپل کونسل پونچھ کے صدر اور نائب صدر نے جوش اور جذبے کے ساتھ ریلی میں شرکت کرنے پر معزز کونسلروں عملے اور دیگران کا شکریہ ادا کیا۔