تیندوے کے حملے میں 4 سالہ بچے کی موت

ہندواڑہ// شمالی کشمیر کے ہندواڑہ کے راج پورہ گاوں میں ایک چار سالہ بچے کو تیندوے نے اپنا نوالہ بنا لیا۔

نیوز ایجنسی کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق مہراز آزاد میر نامی بچہ راج پورہ گاوں میں اپنے ماموں کے گھر پر تھا، جب اس پر تیندوے نے حملہ کر دیا، جس کی وجہ سے بچے کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق تیندوا لڑکے کو گھسیٹ کر قریبی جنگل میں لے گیا اور جس کے کچھ دیر بعد مقامی لوگوں نے اس کی لاش جنگل سے نکال لی۔ اسی دوران پولیس نے بھی چیتے کے حملے میں لڑکے کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔