لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

File Photo

لداخ//لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 105 کلو میٹر تھی۔
سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق لداخ ضلع لیہہ میں منگل کی صبح 10 بجکر 47 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 105 کلو میٹر تھی۔
تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جموں کشمیراور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔